آيت الله مقتدائي :

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، حوزات علميہ ايران کے سربراہ آيت الله مرتضي مقتدائي نے ايک پريس کانفرنس ميں دوسالہ کتاب مھدويت نيشنل کانفرنس کے انعقاد کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ثقافت مھدويت کو ايران اور دنيا ميں رواج دينا ہے ?
حوزات علميہ ايران کے سربراہ نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس کانفرنس ميں فقط تقريروں اور گفتگو پر اکتفاء نہ کيا جائے کہا : اس کانفرنس کے اثار کو مکتوب کيا جائے اور اھل قلم حضرات کي حوصلہ افزائي کرکے ثقافت مھدويت ميں بہتري لائي جائے اور مفيد کتابوں کي شناسائي اور ان کا ترجمہ کرکے پوري دنيا ميں ثقافت مھدويت کو رائج کيا جائے ?
آيتالله مقتدائي نے يہ اس کانفرنس کے انعقاد کو ميدان مھدويت ميں اٹھنے والے شبہات کے لئے ضروري بتاتے ہوئے کہا : موجودہ حالات اور زمانہ ميں اسلام خصوصا امام زمانہ (عج) کي ذات گرامي کي بہ نسبت بہت سارے سوالات ہيں جو موجودہ جوان نسلوں ميں برا اثر چھوڑ رہے ہيں لہذا اس طرح کے اجتماع کا انعقاد معاشرے کو محفوظ کرسکتا ہے ?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ حضرت امام زمانہ (عج) کے سلسلے ميں دليلوں سے گفتگو کي جائے کہا : اپ کي سيرت اور طور طريقے کے سلسلے ميں گفتگو اور يہ کہ لوگ جان ليں کہ وہ ظھور کے بعد کيا کريں قابل توجہ باتيں ہوں گي ?
حوزات علميہ ايران کے سربراہ نے بيان کيا : روايتوں ميں مذکور ہے کہ امام زمانہ (عج) انہيں کاموں کو انجام ديں جن کاموں کو مرسل اعظم (ص) نے بعث کے بعد انجام ديا يعني حضرت عدل وانصاف اور اخلاقي برائيوں کو ختم کرکے اچھائيوں کو ان کي جگہ ديں گے ?
آيتالله مقتدائي نے اخر ميں ياد دہاني کي : اميد کے اس سلسلے ميں انجام شدہ تمام خدمتيں اور ھر قدم اپ کي خاص عنايتوں اور دعاوں کا مرکز قرار پائيں گي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے