منگل کي رات ؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شعبہ سياسيات مجلس وحدت مسلمين پاکستان شعبه قم کے ذمہ دار حجت الاسلام ميثم همداني نے سنيچرکے روز ايک پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کي حاليہ دھشت گردي کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے سرزمين قم پر شھيدوں کي ياد منائے جانے سے باخبر کيا جس ميں مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل کے رکن ، آيت الله کعبي تقرير کريں گے ?
انہوں نے منگل کي رات نماز مغرب وعشاء کے بعد مدرسہ حجتيہ قم ميں اس اعتراض اميز اجتماع کے انعقاد کي خبر ديتے ہوئے تمام علماء ، افاضل اور طلاب حوزہ علميہ قم کو اس پرگرام ميں شرکت کي دعوت د ي ?
انہوں نے مزيد کہا : پاکستان ميں شيعوں کے قتل عام کي بنيادي وجہ پاکستان ميں موجود امريکا کي سامراجي سياست ہے ?
انہوں نے وہابيت کي سرگرميوں کا مختصر تاريخي جائزہ ليتے ہوئے کہا : پاکستان ميں تقريبا تيس پہلے سے جنرل ضياء الحق کے زمانے سے شيعوں کا قتل عام شروع ہوا اور يہ قتل عام امريکا و سعودي حکومت کي مالي امداد سے اپني حدوں سے گذرتا جارہا ہے ?
انہوں نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ حکومت پاکستان شيعہ کے خلاف انجام پارہي دھشت گردي پر کنٹرول کرے ورنہ حکومت چھوڑ کر ہٹ جائے کہا : شيعہ قوموں کے استقامت اور دھرنے اور مظاھرے نے حکومت پاکستان کو مجبور کيا کہ مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ذمہ داروں سے مذاکرہ کريں اور ان کے مطالبات کو مانيں ?
حجت الاسلام ميثم همداني نے مزيد کہا : حوزہ علميہ قم کے طلاب ، وزير داخلہ رحمان ملک کي باتوں کہ موجودہ گلگت کے حالات ميں قم کے طلاب اور مشرق وسطي کے ممالک کا ہاتھ ہے ، کي شديد الفاظ ميں مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے وزيراعظم سے مطالبہ کيا وزير داخلہ رحمان ملک کو جلد از برطرف کريں ?
حجت الاسلام همداني نے ياد دہاني کي : پاکستان حکومت کي جانب سے شيعوں کے مطالبات پورے نہ ہونے کي صورت ميں تہران ميں سفارت پاکستان کے سامنے زبردست دھرنہ ديا جائے گا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے