قم ميں ايم ڈبليو ايم شعبہ قم نے ؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان شعبہ قم کے مسئولين نے ايک پريس کانفرنس ميں پاکستان ميں جاري مسلسل دہشت گردي اور ٹارگت کلنگ کي شديد مذمت کي اور حکومت پاکستان سے في الفور مطالبات کو عملي شکل د ينے کي تاکيد کي ?
ايم ڈبليو ايم قم سپريم کونسل کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمين شيخ غلام محمد فخرالدين نے پاکستان ميں جاري دہشت گردي، اہل تشيع کے خلاف ہونے والے دہشت گردانہ اقدامات اور سانحہ چلاس کے بارے ميں مکمل معلومات فراہم کرنے پر ايراني ميڈيا کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا : ايران ھميشہ خود ظلم ودھشت گردي کا قرباني رہا ہے اور اسي لئے خود کو مظلوم کا ترجمان تصور کرتا ہے ?
ايم ڈبليو ايم قم کے ڈپٹي سکريٹري جنرل مجلس ڈاکٹر يونس حيدري نے ايراني ميڈيا کو پاکستان ميں ايم ڈبليو ايم پاکستان کي کارگردگي سے آگاہ کرتے ہوئے کہا : ہم امريکہ اور اسرائيل کو پاکستان ميں تمام دہشت گرد کاروائيوں اور خصوصا شيعہ مسلمانوں کے قتل عام کا اصل ذمہ دار سمجھتے ہيں ?
مجلس وحدت مسلمين قم کے مسئولين نے پاکستان کي تمام متحرک شخصيات بالخصوص حجت الاسلام و المسلمين ناصر عباس جعفري کي بھرپور حمايت کا اعلان کرتے ہوئے تاکيد کي : ھم انہيں ملت تشيع کي اس عظيم کاميابي پر خراج تحسين پيش کرتے ہيں اور اس اميد کا اظہار کرتے ہيں کہ انشا اللہ بہت جلد پاکستان ميں دہشت گردي کي کاروائيوں کا قلع قمع کيا جا سکے گا?
انہوں نے پاکستان ميں دہشت گردانہ اقدامات خاص طور پر کوئٹہ ميں شيعہ مسلمانوں کے بہيمانہ قتل کي شديد مذمت کي اوراعلان کيا : شہدائے پاکستان کي ياد ميں 17 اپريل کو مجلس عزا کا اہتمام کيا جائے گا جس ميں آيت اللہ کعبي نمائندہ مجلس خبرگان خطاب کريں گے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے