قائد ملت جعفريہ پاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اپنے ايک بيان ميں تاکيد کي کہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ ، دھماکي ، سفاکيت و بربريت اور درندگي سے بے گناہ عوام کا قتل عام ، وحشي درندوں کے خلاف آپريشن سے پہلو تہي اور فرقہ وارانہ سرگرميوں ميں شدت يہ ظاہر کرتي ہے کہ اس ملک ميں مجبور و بے بس عوام کا کوئي پرسان حال نہيں اور جنگل سے بھي بدترصورت حال ميں ملک قتل گاہ کا منظر پيش کررہاہے ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے ان دگرگوں حالات ميں ملک کے محب وطن اور معاشرہ کے ذمہ دار ترين افراد يعني علمائے کرام کي وفاقي دارالحکومت اسلام آباد ميں 18 اپريل 2012 ء کو منعقد ہونے والي ’’علماء کانفرنس‘‘ فرقہ وارانہ ہم آہنگي کے فروغ ، اتحاد و وحدت کي ترويج ، امت مسلمہ ، امت واحدہ کے تصور کو حقيقي روپ دينے اور ملک کے داخلي امن و سلامتي کے لئے سنگ ميل ثابت ہوگي ?
انہوں نے اس کانفرنس کے اھداف کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : معاشرہ کي اصلاح کا فريضہ انجام دينے والے علماء کرام مل بيٹھ کر باہمي مشاورت سے اصلاح احوال کے لئے اقدامات تجويز کريں گے اور حکومت و رياست کے ذمہ داروں کي توجہ اس جانب مبذول کرائيں گے کہ وہ عوام کے جاني ومالي تحفظ جيسي اولين اور بنيادي ذمہ داريوں کي ادائيگي ميں کوتاہي و غفلت نہ برتے اور ان سانحات کے پس پردہ حقائق منظر عام پر لاکر عوام کو حقيقت حال سے آگاہ کريں ?
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے مزيد کہا کہ ملک بھر سے آئے ہوئے جيد علماء کرام اپنے اپنے علاقوں ميں فرقہ وارانہ ہم آہنگي کي صورت حال ، اصلاح معاشرہ اور اتحاد بين المسلمين کي خاطر کئے گئے اقدامات سے بھي شرکاء کو آگاہ کريں گے جن کے تجربات سے ديگر احباب بھي استفادہ کريں گے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے