پاکستان ميں جاري شيعہ نسل کشي کيخلاف؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ علماء کونسل پاکستان کوئٹہ، کراچي اور گلگت بلتستان ميں جاري شيعہ نسل کشي کيخلاف 18 اپريل کو وفاقي دارالحکومت اسلام ا?باد ميں پاکستان کي سياسي ، سماجي اور مذھبي جماعتوں کي شرکت ميں " علماء کانفرنس " کا انعقاد کرے گي ?
پنجاب شيعہ علماء کونسل کے صدرحجت الاسلام سيد عبد الجليل نقوي نے تاريخ قتل و غارت گري اور قتل عام کا شکار ہونے والے افراد کي متعدد رودادوں ميں کربلا کي حقيقت کو سرفہرست جانا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ کوئٹہ، کراچي اور گلگت بلتستان ميں ڈھائي جانے والي قيامتيں ان عناصر کے ليے جہنم کا باعث بنيں گي تاکيد کي : ان قيامتوں کے ڈھانے والے افراد کے ساتھ انصاف فراہم نہ کرنے والے ادارے اور ملک ميں امن و امان کے قيام کي ذمہ دار قوتيں بھي اس عذاب سے نہيں بچ سکيں گي جو کوئٹہ، کراچي ا ور گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کي شہادتوں کے بعد نازل ہو گا ?
حجت الاسلام سيد عبدالجليل نقوي نے يہ کہتے ہوئے کہ تاريخ ميں قتل و غارت گري کرنے والے اور قتل عام کا شکار ہونے والے گروہوں اور طبقات کي متعدد روداديں موجود ہيں جن ميں کربلا کي حقيقت سرفہرست ہے کہا : تاريخ ثابت کر چکي ہے کہ قاتل قوتيں رسوا، برباد اور جہنم رسيد ہوئي ہيں جن کا نام لينے سے بھي انسانيت گھبراتي ہے جبکہ مقتول قوتيں آج بھي عزت اور مظلوميت کے مقام پر سرفہرست رہ کر نہ صرف انسانيت کے ليے احترام کا درجہ رکھتي ہيں بلکہ قيامت ميں بھي سرخرو اور سرفراز نظر آتي ہيں يہي وجہ ہے کہ مکتب تشيع کے پيروکار شہادتوں سے لگاؤ اور عقيدت رکھتے ہيں ?
شيعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ موجودہ مسائل کے حل اور دہشت گردي کے واقعات کے حوالے سے صحيح رہنمائي ہميں علمائے اعلام اور ديني تشخص کے حامل قائدين ہي فراہم کر سکتے ہيں کہا : حاليہ علماء کانفرنس ايک خوش آئند اور نتيجہ خيز اقدام ثابت ہو گا?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ?? اپريل کو اسلام آباد ميں ہونے والي علماء کانفرنس سے عوام اور کارکنان کو بہت توقعات اور اميديں وابستہ ہيں کہا : اس ميں بزرگ اور جيد علمائے کرام ہميں ايک بہترين لائحہ عمل ديں گے اور ملت جعفريہ کسي ايک خط پر چل کر اپنے حقوق کا تحفظ کرے گي ?
حجت الاسلام سيد عبدالجليل نقوي نے صوبہ پنجاب کے علمائے کرام، مدارس دينيہ کے سربراہان، خطبائے عظام، آئمہ جمعہ و جماعت اور ديني طلباء سے اپني ذمہ داريوں کو پوري کرتے ہوئے اس کانفرنس ميں بھرپور شرکت يقيني بنانے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : اس سے پوري عوام خصوصا گلگت بلتستان، کوئٹہ و کراچي کے متاثرين کي دلجوئي ہوگي اور ان کے حق ميں صدائے احتجاج بلند کي جا سکے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے