18 April 2012 - 15:30
خبر کا کوڈ: 3992
فونت
آيت الله کعبي :
رسا نيوزايجنسي – مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل کے رکن نے پاکستان ميں وہابيت کے ہاتھوں شيعوں کے قتل کي مذمت کرتے ہوئے وہابيوں کو پاکستان کي موجودہ صورت حال خراب کرنے کا سبب بيان کيا اور انہوں نے موجودہ حالات ميں شيعہ وسني برادارن کو اتحاد ويجکہتي کي دعوت دي ?
آيت الله کعبي

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق ، مدرسين حوزہ علميہ قم کونسل کے رکن آيت الله عباس کعبي نے کل منگل کي رات سرزمين قم ايران پر مدرسہ حجتيہ ميں طلاب پاکستان کے اعتراض اميز اجتماع سے خطاب کيا انہوں نے پاکستان ميں وہابيت کے ہاتھوں شيعوں کے قتل کي مذمت کرتے ہوئے شھيدوں کو خراج عقيدت پيش کيا اور کہا : يہ جنايتيں متعصب وہابيوں کے ہاتھوں انجام پائي ہيں جسے ھم شدت کے ساتھ محکوم کرتے ہيں ?

آيت الله کعبي نے اس اجلاس کے انعقاد کرنے والوں کو سراہتے ہوئے کہا : يہ اجتماع اس بات کي دليل ہے کہ پاکستان اور ديگر ممالک کے طلاب وافاضل اس طرح کي جنايتوں کے مقابل خاموش نہي ہيں اگر چہ مدرسين حوزہ علميہ کونسل ، اساتذہ ، افاضل حوزہ اور اسلامي جمھوريہ ايران کي ڈپلوميٹيک مراکز نے بھي اس جنايت کي مذمت کي تھي اور پاکستان کے شيعوں کے ساتھ اظھار ھمدردي بھي کيا تھا اور وہ اس طرح کي جنايتوں کے خاتمہ طورو طريقے پر بھي غور کررہے ہيں ?

انہوں نے پاکستان ميں شيعوں کے موجودہ قتل عام ميں عالمي سامراجيت امريکا اور اسرائيل وان کے تحت تسلط جاسوسي مراکز کا ہاتھ بتاتے ہوئے کہا : پاکستان کي عوام زندہ قوم ، ميدان ميں حاضر اور اسلامي تشخص وترقي يافتہ افراد ہيں ?

حوزہ علميہ قم ميں دروس خارج فقہ اس استاد نے بيان کيا : پاکستان کو مسلمانوں کي عزت اور اسلام کي ترقي کے سبب استقلال ملا ہے اور اگر ھم اس ملک کي تاريخ کو ديکھيں تو ھميں ملے گا اس ملک کے قومي ليڈرس نہ تنہا وہابيت کے حامي نہي تھے بلکہ بلکہ وہابيت سے متنفر بھي تھے اور مذھبي وتعصب اميز نظريات اغاز پاکستان ہي سے اس ملک کي سالميت کو خطرہ بنے ہوئے ہيں ?

آيت الله کعبي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ وہابيت اغاز ہي سے پاکستان کے استقلال کي مخالف رہي ہے بيان کيا : موجودہ مدارک واسناد کے تحت تکفيري افکار ، دھشت گردي اور قتل عام عربستان سعودي کي حمايت ميں انجام پارہا ہے ، انہوں نے پاکستان کے اغاز ہي ميں مسجدوں کي تعمير کي اور پروگرام بنائے اوربعض حکمرانوں کے زمانے ميں اسلام کے نام پر ان دو ممالک کے اپسي روابط ميں بہتري لائي گئي کہ جس کے نتيجے ميں وہابيت کو ترقي ملي ?

انہوں نے پاکستان ميں وہابيت کي جنايتوں کي جڑوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : وہابي افکار پاکستان کي ترقي کي مخالف ہيں اور اگر يہ ملک ترقي کرنا چاہتا ہے تو لازمي ہے کہ اس ملک کے حکمران وہابيت جو اس ملک کي نابودي اور ترقي کي مخالف ہے اس سے رابطہ ختم کرے کيوں کہ تمام مذھبي اختلافات اسي منحرف افکار کا نتيجہ ہيں ?

مدرسين کونسل کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ وہابيت کا اسلامي مذاھب سے کوئي تعلق نہي ہے کہا : تمام اسلامي مذاھب بغير استثناء مسلمانوں کے جان ، مال اور ناموس کي اھانت حرام جانتے ہيں اور مسلمان کو کافر کہنا گناہ کبيرہ ہونے کے علاوہ بعض مذاھب اسے کفر کي حد تک سمجھتے ہيں اورھميں کفر کا فتوي دينے والے جواب ديں کہ وہ کس ايت وروايت کے تحت شيعوں کے حق ميں اس طرح کي جنايتيں انجام ديتے ہيں اور شيعوں کو کافر کہتے ہيں ?

آيت الله کعبي نے مزيد بيان کيا : علاقہ ميں شيعہ سني اختلافات کي اگ بھڑکانا دشمن کي چال ہے جس ميں ھم مسلمانوں کو احتياط سے کام لينا چاھئے مگر اس کے باوجود ھم ھرگز اپنے مسلمہ مطالبے سے پيچھے نہي ہٹ سکتے ، ھم شھيد گھرانوں سے اپني ھمدردي کا اظھار کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو تاکيد کرتے ہيں کہ اس گمراہ فرقے کے مقابل خود کو کمزور نہ ديکھائے اور ان جنايتوں کے مرتکب ہونے والوں کے ساتھ سختي ہے ساتھ پيش ائے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ امريکا اور اسرائيل علاقے ميں مذھبي فتنے کي اگ بھڑکا کر علاقے کو نامن کرنا چاھتے ہيں جيسا کہ انہوں نے عراق ميں کرنا چاھا تھا مگر آيت اللہ سيستاني کي بابصيرت قيادت نے انہيں عراق ميں بھي شکست دي اورانہيں اپنے مقصد ميں کامياب نہيں ہونے ديا اور وہ يہي کام پاکستان ميں انجام دينا چاہتے ہيں ?

آيت الله کعبي نے مزيد کہا : ، پاکستان کے علماء اور ملت کو اس سازش کو ناکام بنانے ميں صبر کے دامن کو تھامنا ہوگا?

انہوں نے اخر ميں يہ کہتے ہوئے کہ ھرگز شھيدوں کا خون ضايع نہي جائے گا کہا : خداوند تبارک و تعالي اس گمراہ فرقے کو جڑسے اکھاڑ کر شهداء کے خون کا انتقام لے گا ?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬