عراق کے ايک عالم دين :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے عالم دين آيت الله شيخ محمد يعقوبي نے بغداد کے ايک يونيورسيٹي کے طالب علموں سے اپنے ا?فس ميں ملاقات کي اور عراق ميں مغربي کلچر کے حملہ پر شديد افسوس کا اظہار کيا ?
انہوں نے اس ملاقات ميں کہا : اس وقت مشاھدہ کيا جا رہا ہے کہ کثير تعداد ميں عراق کے جوان غرب کے ثقافتي حملہ کے شکار ہيں اور انحراف و اخلاقي کرپشن کي طرف قدم بڑھا رہے ہيں ? مغرب کا فاسد ثقافت خود ان کے شہريوں کي طرف سے منفور ہو چکا ہے ليکن افسوس کي بات ہے کہ ہمارے جوان اس کلچر کے فريب کا شکار ہو رہے ہيں اور اخلاقي اقدار کے تنزل سے روبرو ہو رہے ہيں?
آيت الله يعقوبي نے وضاحت کي : بعض جوان مغرب کے غير اخلاقي سازش ميں گرفتار ہيں اور افسوس کي بات ہے کہ جوان مغرب کي اس سازش کي طرف متوجہ نہي ہيں اور اسلامي معاشرہ ميں مغرب کے مقاصد کے کامياب ہونے ميں ان کي مدد کر رہے ہيں اور اپنے معاشرے کو خطرہ کي طرف لے جا رہے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے