22 April 2012 - 15:33
خبر کا کوڈ: 4002
فونت
بحرين کے ايک عالم دين نے رسا سے گفتگوميں :
رسا نيوزايجنسي - بحرين کے شيعہ ايک عالم دين نے بحرين سے شيعت کے خاتمے کے حوالے سے آل خليفہ کي گھنوني سياست کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : بحرين سے شيعت کے خاتمے کا ابتدائي خاکہ البندر نامي ايک سوڈاني وکيل کے ذريعہ تيار کيا گيا تھا ?
بحرين

بحرين کے ايک شيعہ عالم دين نے حفاظتي بنياد پراپنا نام نہ بتاتے ہوئے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں بحرين ميں شيعت پر انجام پارہے آل خليفہ کے ظلم وزياتيوں کا تذکرہ کيا ?

انہوں نے بحرين ميں شيعت کو آل خليفہ کے ہاتھوں کچل دئے جانے کے سلسلے ميں کہا : آل خليفہ نے بحرين سے شيعت کو مکمل طور سے مٹا دينے کا فيصلہ کيا ہے اور اس نے اس سلسلے ميں البندر نامي ايک سوڈاني وکيل کو جو نہايت ذھين اور ھوشيار انسان تھا استعمال کيا ?

اس بحريني عالم دين نے مزيد کہا : البندر نے بحرين سے شيعت کے خاتمے کا مکمل خاکہ تيار کيا کہ اگر يہ پروجيکٹ عملي ہوجاتا تو بحرين ميں ايک بھي شيعہ باقي نہ بچتا مگر سوڈاني وکيل کا مالي مسائل ميں آل خليفہ سے سمجھوتہ نہ ہوسکا اور البندر نامي رپورٹ مکمل طور سے شيعوں کو دستياب ہوگئيں ?

انہوں نے مزيد کہا : جب يہ رپورٹ بحريني شيعوں کو ملي تو شيعہ واقف ہوئے کہ آل خليفہ شيعت کے خلاف کيا گھنوني سياست اپنا رہي ہے اور اسي بناء پر بحرين ميں شيعوں کے قيام کا اغاز ہوا ?

اس شيعہ عالم دين نے بحريني شھريوں کے حق ميں انجام شدہ آل خليفہ کي جنايتوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل خليفہ کے افراد بچوں اور نوجوانوں پر رحم نہي کھاتے ، کچھ دنوں قبل ايک 13 سالہ نوجوان جو اپنے دوستوں کے ساتھ روڈ پر ٹائر کو اگ لگانے ميں مصروف تھا شديد جل گيا مگر ہاسپيٹل کي انتظاميہ نے آل خليفہ سے ڈر کے سبب اس بچے کو ايڈميٹ کرنے سے انکار کرديا اور اسي وقت پوليس اس ہاسپيٹل ميں پہونچ گئي اور جب انہوں نے اس نوجوان کو جلا ديکھا تو گرفتار کرليا ?

انہوں نے ايران کي حمايت کو آل خليفہ سياست کو عملي جامہ پہنانے ميں عظيم روکاوٹ بتاتے ہوئے کہا : يقينا اگر اسلامي جمھوريہ ايران کي حمايت نہ ہوتي تو بحرين سے شيعہ اب تک ختم ہوچکے ہوتے اور آل خليفہ اور ان کے حامي شيعہ کشي کا بازار گرم کرچکے ہوتے ?

اس شيعہ عالم دين نے بيان کيا : ايران، سوريہ، عراق اور حزب الله لبنان آل خليفہ پر دباو ڈالنے والے مراکز ہيں کہ اگر سوريہ حکومت گر گئي ہوتي تو بحرين ميں شيعوں کے حالات مزيد خراب ہوگئے ہوتے اور اس ملک ميں شيعوں کا قتل عام کرديا جاتا ?

انہوں نے اپنے بيان کے اخر ميں آل خليفہ کي مالي فسادات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل خليفہ پورا ملک حتي دريائے بحرين کو بھي اپني ملکيت سمجھتے ہيں ، جتني بھي اچھائياں ہيں وہ آل خليفہ سے متعلق ہيں اور جتنے بھي ويرانے اور خرابے ہيں وہ شيعوں سے متعلق ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬