يکم جولائي لاھورميں :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کي جانب سے يکم جولائي 2012 کو منعقد ہونے والي قرآن وسنت کانفرنس کي تيارياں زور شور پر ?
مرکزي مسؤل اطلاعات و نشريات ايم ڈبليو ايم سيد ناصر عباس شيرازي نے قرآن و سنت کانفرنس کا مقصد اتحاد امت اسلاميہ بتاتے ہوئے کہا : اس کانفرنس ميں دہشت گردي اور فرقہ واريت کے خلاف تمام امت مسلمہ کو ايک پليٹ فارم پر جمع ہونے کي دعوت دي جائے گي ?
سيد ناصر عباس شيرازي نے يکم جولائي کو سرزمين لاہور پر پانچ لاکھ سے زائد کےعظيم الشان اجتماع کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : ملت تشيع پاکستان اس سے قبل بھي اسي جگہ پر دو عظيم اجتماع کر چکي ہے اور انشاءاللہ يہ اجتماع بھي ملکي تاريخ ميں سنگ ميل ثابت ہو گا?
سيد ناصر عباس شيرازي نے يہ کہتے ہوئے کہ اس سلسلے ميں پورے ملک ميں رابطوں کا سلسلہ شروع کر ديا ہے اور علمائے کرام اس حوالے سے دورہ جات کر رہے ہيں?
انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ہم پاکستان ميں امن، اتحاد اور بھائي چارے کي علمبرداري کے فرائض کي انجام دہي ميں مصروف ہيں کہا : پاکستان سے محبت کرنے والوں کيلئے ہمارے دروازے کھلے ہيں، ہم پاکستان کے استحکام اور اسلام کي سربلندي کے لئے استعماري سازشوں کے سامنے سسيہ پلائي ديوار ثابت ہوں گے?
شيرازي نے يہ کہتے ہوئے کہ پوري شيعہ قوم حجت الاسلام ناصرعباس کي قيادت ميں متحد ہے اور ہم تمام شيعہ جماعتوں، انجمنوں، تنظيموں، ماتمي سنگتوں اور ذاکرين کو ساتھ لے کر چليں گے کہا : ہمارا پيغام امن اور محبت ہے? مجلس وحدت مسلمين پوري قوم کو ايک لڑي ميں پروئے گي، جس سے استعمار کي سازشيں ناکام ہو جائيں گے?
ناصر عباس شيرازي نے يہ کہتے ہوئے کہ ماضي ميں اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں نے ملت کا شيرازہ بکھيرنے ميں کوئي کسر نہ چھوڑي، ليکن ہم نے پوري قوم کو اتحاد کي دعوت دي ہے کہا: آج کے اس پرآشوب دور ميں اتحاد اہم ترين ضرورت ہے?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ کراچي ميں مجلس وحدت مسلمين کے عظيم اجتماع نے استعمار کي نينديں حرام کر ديں ہيں، اس کے بعد ضلعي ہيڈکوارٹرز پر بھي جلسوں کا سلسلہ جاري ہے، جس کے بعد يکم جولائي کو لاہور ميں منعقد ہونے والا جلسہ ملکي تاريخ ميں اہميت کا حامل ہے تاکيد کي : ہميں فخر ہے کہ ملت کے نوجوان بھي ہمارے دست و بازو ہيں اور وہ ہمارے ساتھ ہيں? کيوں کہ ھر قوم کا مستقبل اس قوم کے نوجوان ہوتے ہيں اور نوجوانوں کي تربيت بہتر انداز ميں ہو تو قوم کي بنياد مضبوط ہوتي ہے اور اس حوالے مجلس وحدت مسلمين تربيتي امور پربھي مصروف عمل ہے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے