22 April 2012 - 19:00
خبر کا کوڈ: 4006
فونت
علماء کانفرنس ميں علماء کي تاکيد :
رسا نيوزايجنسي – اسلام اباد پاکستان ميں منعقد ہونے والي علماء کانفرنس سے علماء کرام نے اسلام کو امن وسلامتي کي درسگاہ بتاتے ہوئے بعض متعصب طاقتوں کي جانب سے دہشتگردي کومذہب سے جوڑنے پر شديد تنقيد کي ?
علماء کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، علماء کونسل کےسربراہ حجت الاسلام ساجد نقوي کي جانب سے منعقدہ اسلام اباد پاکستان ميں منعقد ہونے والي علماء کانفرنس ميں پورے پاکستان تمام اھل علم نے شرکت کي ?

اس کانفرنس ميں مقررين نے يہ کہتے ہوئے کہ دہشتگرد کا کوئي مذہب و مسلک نہيں بلکہ وہ صرف انسانيت دشمن اور وحشي درندے ہيں کہا : حکومت دہشتگردي کے خلاف صحيح معنوں ميں ايکشن لے کر دہشتگردوں کو کيفر کردار تک پہنچائے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ غير ملکي قوتيں اُمت مسلمہ ميں فتنہ ڈالنے کيلئے کوشاں ہيں لھذا امت اسلاميہ ميں اتحاد کي اشد ضرورت ہے کہا : تحريک جعفريہ پاکستان پر بيجا لگائي گئي پابندي ہٹائي جائے کيوں کہ نہ ھم دھشت گرد ہيں اور نہ کسي دھشتگرد تنظيم سے تعلق ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ دہشتگردي چاہے بازار ميں ہو، اسکول ميں، تھانہ يا مسجد و امام بارگاہ ميں ہو اس ميں معصوم لوگوں کي جانوں کا ضياء ہوتا ہے اور اسلام کسي ايک انسان کے قتل کو بھي پوري انسانيت کے قتل کے مترادف قرار ديتا ہے کہا : ايک مذموم سازش کے تحت دہشتگردي کو اسلام سے جوڑنے کي سازشيں کي جارہي ہيں جبکہ اسلام رواداري کا درس ديتا ہے ?

مقررين نے يہ کہتے ہوئے کہ دہشتگرد صرف اور صرف انسانيت دشمن وحشي درندے ہيں جن کا کام معصوم لوگوں کي جانوں سے کھيلنا ہے کہا : حکمران دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائياں نہيں کررہے ہيں جبکہ جن دہشتگردوں کو پکڑ کر سزائيں دي جا چکي ہيں انہيں بھي کيفر کردار تک نہيں پہنچايا جا رہا?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اس وقت پوري دنيا ميں مسلمانوں کے خلاف سازشيں ہو رہي ہيں لھذا وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام مسلمان اتحاد کا مظاہرہ کريں کيوں کہ جتني ضرورت اتحاد کي آج ہے اس سے قبل نہ تھي تاکيد کي : متحدہ مجلس عمل ملک ميں اتحاد اُمت کي طرف اچھي پيش رفت تھي اور مستقبل ميں بھي اس طرح کي کوششوں کي ضرورت ہے ?

انہوں نے علمائے کرام کو ملکي سياست ميں اہم کردار ادا کرنے کيلئے تيار ہو نے اور اس حوالے سے فعال کردار ادا کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : تمام مسالک کے باہمي احترام کو ملحوظ خاطر رکھ کر آگے کي طرف گامزن ہوں ?

قابل ذکر ہے کہ ملت جعفريہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي قيادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کيا گيا اور کہا گيا کہ آپ قدم بڑھائيں ہميں اپنا ہم رکاب پائيں گے ?

واضح رہے کہ اس کانفرنس ميں قائد ملت جعفريہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي، حجت الاسلام حافظ رياض حسين نجفي، حجت الاسلام شيخ محسن علي نجفي، وزارت حسين نقوي، حجت الاسلام شيخ محمد حسنين نجفي، حجت الاسلام افتخار نقوي، حجت الاسلام رمضان توقير، علامہ افضل حيدري، حجت الاسلام تقي نقوي، مرکزي سيکرٹري اطلاعات برائے قائد ملت جعفريہ پاکستان سيد سکندر عباس گيلاني ايڈووکيٹ، علامہ ظفر عباس شہاني، علامہ آغا عباس رضوي،علامہ عبدالجليل نقوي، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے ڈپٹي سکريٹري حجت الاسلام امين شہيدي، حجت الاسلام جمعہ اسدي، حجت الاسلام مہدي نجفي، حجت الاسلام شہنشاہ نقوي، حجت الاسلام شبير ميثمي ، مفتي کفايت حسين اور علامہ عارف واحدي، علامہ احسان اتحادي سميت ديگر علمائے کرام نے خطاب کيا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬