24 April 2012 - 13:23
خبر کا کوڈ: 4012
فونت
رسا نيوزايجنسي - اسلامي تحريک مزاحمت حماس نے اسرائيل کو گيس سپلائي بند کرنے پرمصر کا شکريہ ادا کرتے ہوئے اسے فلسطينيوں کي حمايت کا اھم قدم جانا ?
حماس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، اسلامي تحريک مزاحمت حماس فلسطين نے مصر کي جانب سے اسرائيل کو گيس کي فراہمي روکنے کے فيصلے پر صحيح قدم بتاتے ہوئے قاھرہ حکام کو خراج تحسين پيش کيا ہے?

حماس کي جانب سے دئے گئے بيان ميں تاکيد کي گي ہے کہ مصرکے اس اقدام سے عالم عرب ميں آنے والي اسلامي بہار کے خلاف کي جانے والي سازشوں کو زبردست دھچکا لگے گا ?

حماس نے مزيد کہا : مصر ميں آنے والے گزشتہ برس 25 جنوري کے انقلاب کے بعد اٹھايا جانے والا يہ قدم خطے ميں نئے کردار کي ايک کڑي ہے? فلسطيني جماعتوں ميں مفاہمت، رفح کراسنگ کي بندش کے خاتمے اور اسرائيل کو گيس سپلائي بند کرکے مصر نے مسئلہ فلسطين ميں اپنے مرکزي کردار کي جانب لوٹنا شروع کر ديا ہے?

حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامي ابو زھري نے يہ کہتے ہوئے کہ قاہرہ حکومت کا فيصلہ جرات مندانہ اور وقت کا صحيح سمت کي جانب اہم قدم اٹھانا ہے کہا : اس فيصلے سے اسرائيل کو خطے کے وسائل سے استفادہ کرنے کا مزيد موقع نہيں ملے گا ?

ترجمان نے مزيد کہا : مصرکي سابق حکومتوں کي جانب سے اسرائيل کو گيس کي فراہمي ايک غلط اقدام تھا اور اس غلطي کي سزا مصري عوام کو بھگتنا پڑ رہي تھي ?

اسرائيل کو گيس فراہم کرنے والي مصري کمپني "اي گيس" کے چيئرمين محمد شعيب نے امريکن دو تجارتي کمپنيوں "مڈل ايسٹ گيس" اور "اميال" کو گيس فروخت ختم کرنے کا اعلان کيا ہے?

رپورٹس کے مطابق مصري کمپني کے عہديدار نے اسرائيل کو گيس کي فراہمي روکے جانے کي وجوہات بتاتے ہوئے کہا : امريکي کمپنيوں نے ان کے ساتھ گيس کي لين دين کے سلسلے ميں جو معاہدہ کيا تھا وہ ان شرائط پرپوري نہيں اتر سکي ہيں ?

قابل ذکر ہے کہ عوام کے مطالبہ کے تحت موجودہ حکومت مصر نے سابق صدر حسني مبارک کے دور ميں اسرائيل گيس سپلائي معاہدہ منسوخ کرکے اسرائيلي حکام کو باضابطہ طورپرآگاہ کرديا گيا ہے کہ اب قاہرہ سے تل ابيب کو گيس کي فراہمي نہيں ہوگي ?

اسرائيلي کے کثيرالاشاعت عبراني اخبار"معاريف" نے اپني رپورٹ ميں لکھا : گيس سپلائي کا معاہدہ منسوخ کيا جانا اسرائيل کے ليے ايک بڑا صدمہ ہے اور ہم اچھي طرح جانتے ہيں کہ اس فيصلے کے پيچھے اخوان المسلمين اور اس کے سياسي ونگ"آزادي وانصاف" کا ہاتھ ہے جو ماضي ميں بھي اسرائيل کو گيس کي فراہمي روکنے کے اعلان کرتي رہي ہے اور اسے ھم مذہبي جماعت اخوان المسلمين کي کاميابي کا پہلا ثمر قراردے سکتے ہيں ?

مصرکي جانب سے گيس روکے جانے کےاعلان پراسرائيلي اپوزيشن ليڈر شاؤل موفازنے بھي سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا : اسرائيل کو گيس سپلائي بند کئے جانے سے تل ابيب ? قاہرہ تعلقات پرگہرے منفي اثرات مرتب ہوں گے اور ہم اسے امن معاہد ے کي سنگين خلاف ورزي قرارديں گے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬