24 April 2012 - 17:56
خبر کا کوڈ: 4016
فونت
حجت الاسلام امين شہيدي :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام امين شہيدي نے تاکيد کي کہ موجودہ حالات ميں پاکستان کو جن مشکلات کا سامنا ہے ان کے خاتمے کيلئے مرض کي تشخيص کے بجائے وقتي افاقہ پر اکتفا کيا جارہا ہے ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے صحافيوں کي نشست ميں گفتگوکرتے ہوئے کہا : پاکستان کے اندر عليحدگي پسند تحريکوں کو فروغ ديا جا رہا ہے جو کہ پاکستان کي سالميت کے ليے بہت بڑا خطرہ ہيں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان کے لوگ پاکستان کي شناخت کے ساتھ ہي زندہ رہ سکتے ہيں کہا : رياستي اداروں کے اندر کرپشن پھيل چکا ہے ،عوام کا اعتماد رياستي اداروں سے اٹھ چکا ہے اوراس وقت پاکستان کو ملي يکجہتي کي ضرورت ہے ?

حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے ايک سوال کے جواب ميں کہ مستقبل ميں مجلس وحدت المسلمين کا کيا کردار ہوگا کہا : مجلس وحدت مسلمين ايک ديانت دار اور محب وطن قيادت سامنے لائے گي کيوں کہ اس وقت ملک کو ايک نئي تحريک کي ضرورت ہے جس ميں ديانت دار لوگ شامل ہوں ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ موجودہ نظام کرپشن کا نظام ہے جبکہ معاشرے کوعدل اور انصاف کي بنياد پر قائم نظام کي ضرورت ہے تاکيد کي : بد قسمتي سے دين کے نام پر بھي دين کو بدنام کيا گيا جتني بھي ديني تحريکيں آئيں ان کو ہائي جيک کر ليا گيا ?

مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکريٹري نے کہتے ہوئے کہ اس وقت ملک کو ايک نظرياتي تحريک کي ضرورت ہے کہا : اس سے قبل جتنے بھي اتحاد بنائے گئے وہ ايجنسيوں کي مدد سے بنے اور اپنا مطلب پورا ہونے پر ان کو توڑ ديا گيا اوران ميں مذہبي جماعتوں کو استعمال کيا گيا ?

انہوں نے ايک دوسرے سوال کے جواب ميں کہ مجلس وحدت المسلمين سيا سي ميدان ميں کب اترے گي بيان کيا : بہت جلد ہم اپني جماعت کو اليکشن کميشن آف پاکستان ميں رجسٹرڈ کروانے جا رہے ہيں اور ہماري کا ميابي تو کراچي کے جلسے نے ثابت کر دي ہے جس ميں عوام نے اتني بڑي تعداد ميں آ کر ثابت کر ديا ہے کہ ہم انشااللہ ايک بڑي سيا سي قوت کے طور پر سامنے آئيں گے ?

حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے مزيد کہا : پاکستان جغرافيائي لحاظ سے ايک بہترين ملک ہے جو قدرتي ذخائر سے مالا مال ہے اورپاکستاني قوم دنيا کي ذہين ترين قوم ہے ?
انھوں نے گلگت بلتستان کے حاليہ افسوس ناک واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : حکومتي اداروں کو سب علم ہے کہ يہ فسادات کون کروا رہا ہے ، گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے اور اس علاقہ ميں موجود شر پسند عناصرکي ہم کئي بار حکومت کو نشاندہي کرچکے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬