
رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق دختر رسول ، شہزادي کونين جناب فاطمہ زہرا (س) کي شہادت کي تاريخ پر ہندوستان کے صوبہ اترپرديش کے مختلف شہروں ميں مجالس و ماتم کا انعقاد کرتے ہوئے شہزادي کي شہا دت کا غم منايا گيا?
صوبہ کي دارالحکو مت لکھنئو ميں مختلف تنظيموں کي جا نب سے شہر کے مختلف امام با ڑوں اور مختلف مقاموں پر مجالس کا اہتما م کيا گيا ?
جماعت جعفري کي جا نب سے حسين آبا د واقع حسينيہ محمد علي شاہ (چھو ٹا اما م با ڑہ ) ميں سہ روزہ مجالس کا انعقاد کيا گيا ?
آخري دن مجلس کو خطا ب کر تے ہو ئے مولاناعابد بلگرامي نے دختر رسول جنا ب فاطمہ زہرا کي شخصيت پر تفصيل سے روشني ڈالي انھوں نے کہا : ہم جنا ب فاطمہ (س) کي تعليما ت سے دور ہو چکے ہيں جس کا ثبوت ہمارے اختلافات ہيں ?
انھوں نے کہا : جب تک ہم برائيوں سے نہيں بچيں گے تب تک معاشرہ ميں سدھار نہيں ہو سکتا?
بلگرامي نے کہا کہ جنا ب زہرا 18 سال کے سن ميں کمال کي ان منزلوں پر فائز تھيں کہ کائنا ت کي ذات اول سيد المرسلين تعظيم کے لئے کھڑے ہو جا تے تھے ?
وہيں دوسري مجلس کو خطاب کرتے ہو ئے مو لانا حجت الاسلام ضيغم رضوي نے کہا : جنا ب فاطمہ کي عبادت ايسي کہ محراب عبا دت سے ساطح نور مدينہ کے گھروں کو منور کر دے ?
مولانا مو صوف نے فرما يا : آپ نے پوري رات عبا دت کے بعد اپنے پڑوسيوں کے لئے دعا کرتيں تھيں?
ضيغم رضوي جب شہزادي کونين کي شہا دت کا منظر پيش کيا تو ہزاروں کي تعداد ميں موجود عقيدت مندوں کي آوازيں بلند ہو گئي اور سر و سينہ پيٹ کر گريہ و زاري کي ?
اس سلسلے ميں الجو اد فائونڈيشن کي جا نب سے رستم نگر واقع درگا ہ حضرت عبا س ميں منعقد مجلس کو امام جمعہ حجت الاسلام مولانا سيد کلب جو اد نقوي نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ جنا ب فاطمہ زہرا کے مر تبہ کو اس با ت سے سمجھا جا سکتا ہے کہ رسول اکرم خود ان کي تعظيم کے لئے کھڑے ہو جا تے تھے ?
انھو ں نے کہا کہ رسول جب کسي سفر پر جاتے تھے تو سب سے آخر ميں جنا ب فاطمہ سے ملا قات کر تے تھے اور سفر سے واپسي پر سب سے پہلے ان سے ملتے تھے ?
اس مو قع پر شہر کي مختلف انجمنيں نوحہ خواني وسينہ کرتے ہوئے درگاہ حضرت عباس سے روضہ فاطميں پہچيں ?
اس کے علاوہ صوبہ کے مظفر نگر، ميرٹھ، بلند شہر، بجنور، امروہہ، جونپور، اعظم گڈھ، اکبرپو ر، فيض آبا د، بارہ بنکي ، سلطان پو ر، کان پور سميت صوبہ کے ديگر ضلعوں ميں مجالس کا اہتمام کر دختر رسول کي شہا دت کا غم منايا گيا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے