29 April 2012 - 13:26
خبر کا کوڈ: 4036
فونت
شيخ يوسف قرضاوي :
رسا نيوزايجنسي - مسلم علماء ايسوسي ايشن کے سربراہ شيخ يوسف القرضاوي نے مسلمانوں سے اسرائيل کے زوال کي تيارياں کرنے کي تاکيد کي ?
شيخ القرضاوي

رسا نيوزايجنسي کي فلسطين فاونڈيشن سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، مسلم علماء ايسوسي ايشن کے سربراہ شيخ يوسف القرضاوي نے مسلمانوں کو قبلہ اول اور بابرکت شہر القدس کي واپسي کي اميد ديتے ہوئے تاکيد کي : عنقريب اسرائيلي مکمل طور پر اسرائيل چھوڑنے پر مجبور ہوں گے جس کا ہم سب سبھي بے چيني سے انتظار کر رہے ہيں ?

عالم اسلام کے معروف مذہبي رہنما شيخ القرضاوي نے قطر کے دارالخلافہ دوحہ کي جامع مسجد عمر بن الخطاب ميں خطبہ جمعہ کے دوران مسلمانوں کو اسرائيل کے زوال کي تيارياں کرنے کي تاکيد کرتے ہوئے کہا : ايک طرف اسرائيل اپنے قيام کي 64 ويں سالگرہ منا رہا ہے تو دوسري جانب فلسطيني اپنے يوم نکبہ (بڑي مصيبت کا دن ) کي ياد منا رہے ہيں ?

شيخ قرضاوي نے فلسطين کي حاليہ صورتحال پر گہري تشويش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : آج حرم ثالث اور بيت المقدس سميت ساري فلسطيني سرزمين اسرائيل کے قبضے ميں ہے?

انہوں نے اپنے خطبہ ميں مسجد اقصي کے مقام و مرتبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے عالم عرب سے مطالبہ کيا : وہ فلسطين پر جھپٹنے والے درندہ نما اسرائيل کي مخالفت ميں فلسطين دوست موقف اپنائے اور مشرق اور مغرب ميں اسرائيليوں کي حمايت کرنا ترک کرديں ?

مسلم علماء ايسوسي ايشن کے سربراہ نے مسلمان مجاہدوں کو ترغيب ديتے ہوئے کہا : ذلت اور رسوائي کا راستہ اختيار نہ کرو اور اپنے بھائيوں کو کسي بھي صورت دشمن کے سپرد نہ کرو ?

انہوں نے اخر ميں دنيا بھر کے مسلمانوں سے فلسطينيوں کي سياسي، مالي اور ذرائع ابلاغ کے ذريعے مدد کي اپيل کي ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬