29 April 2012 - 16:43
خبر کا کوڈ: 4040
فونت
فلسطيني عالم دين نے رسا سے گفتگو ميں :
رسا نيوزايجنسي - ايران و فلسطين فرينڈ شپ ايسوسي ايشن کے سربراہ نے اسرائيل کے ايران پر فوجي حملے کو صھيونيت کے خاتمے کا سبب بتاتے ہوئے کہا : غاصب صھيونيت خود واقف ہے کہ اس کے پاس ايران سے ٹکرانے کي طاقت نہي ہے ?
شيخ عبدالله کتمتو

ايران و فلسطين فرينڈ شپ ايسوسي ايشن کے سربراہ شيخ عبدالله کتمتو نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں اسرائيل کے ايران پر فوجي حملے کو صھيونيت کے خاتمے کا سبب بتاتے ہوئے کہا : غاصب صھيونيت خود واقف ہے کہ اس کے پاس ايران سے ٹکرانے کي طاقت نہي ہے اور اگر لڑنا بھي چاھئے تو دنيا کے مستضعفين کے اعتراضات سے روبرو ہوگا ?

شيخ عبدالله کتمتو نے مزيد کہا : دنيا کے مستضعفين خود پر اسرائيل کا قبضہ نہي چاھتے اور اسي بناء پر تمام مسلمان ايران کے ساتھ ہوں گے اور اپنے حق کا دفاع کريں گے ?

انہوں نے اسلامي جمھوريہ ايران کو سامراجيت کے مقابل استقامت کي درسگاہ بتاتے ہوئے کہا : اگر سوريہ کي حکومت گر جائے تو حزب الله لبنان بھي کمزور ہوجائے گي اور عراق بھي مشکلات سے روبرو ہوگا اورايران کے لئے سامراجيت سے مقابلے کے تمام راستے بند ہوجائيں گے ?

اس فلسطيني عالم دين نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ پوري دنيا ايران کو انقلابيوں کا حامي جانتي ہے اور ايراني اس بات کو کھلم کھلا کہتے بھي ہيں کہا : دشمن استقامت کے خاتمے کي غرض سے علاقے کو بحران کا شکار کرنا چاھتے ہيں اور اس سلسلے ميں مسلکي فتنہ پھيلاکر اپنے مفاد کے حصول ميں ہيں ?

شيخ عبدالله کتمتو نے تاکيد کي : امام خميني (رہ) ھميشہ تاکيد کرتے تھے کہ ايران ميں اسلامي انقلاب کي پيروزي کے بعد فلسطين کي ازادي کي باري ہے اوروہ اپني اس بات کے ذريعہ ثابت کرنا چاھتے تھے کہ وہ مستضعفين دنيا کے ساتھ ہيں اور اپ کي يہ بات سياسي نہي تھي بلکہ اعتقادي بنيادوں پر تھي ?

شيخ عبدالله کتمتو نے يہ کہتے ہوئے کہ حضرت آيت الله خامنه اي اورامام خميني (ره) ميں کوئي فرق نہي ہے اور جو ان کا موقف تھا وہي ان کا بھي موقف ہے کہا : امام خامنه اي کا مقصد بھي صھيونيت سے مقابلہ ہے اور ان کا نظريہ ہے کہ عزت واقتدار کي زندگي عوام کا حق ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬