30 April 2012 - 16:19
خبر کا کوڈ: 4043
فونت
حجت الاسلام محمد شبيب کاظم :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام محمد شبيب کاظم نے درگاہ شاہ مرداں ميں مومنين سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچا مسلمان وہ ہے جو لوگوں کے کام ائے اور خدمت خلق کرے ?
حجت الاسلام محمد شبيب کاظم

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شھر مظفر پور بہار کے نامور عالم دين حجت الاسلام محمد شبيب کاظم نے يہ کہتے ہوئے کہ خدا انسانوں کو بقدر ضرورت عطا کرتا ہے کہا : قران کے حوالے سے خدا انسانوں کو اتنا ہي ديتا ہے جس سے ان کا ايمان قائم رہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ خدا نے مومن کو اس کي زندگي ميں پريشان تو رکھا ہے مگر رسوا نہي کيا تاکيد کي : خدا نے ھميں لباس وجود وشعور عطا کيا کہ ھم اس کے عبادت گزار رہيں اور تقوي الھي اختيار کريں کيوں کہ خدا کے نزديک وہ ہے جو سب سے زيادہ تقوي الھي رکھتا ہو ?

شھر مظفر پور کے اس نامور عالم دين نے امام علي (ع) کے فرمان کي روشني ميں يہ بيان کرتے ہوئے کہ لوگوں کے کام انا اور لوگوں کي مشکلات کا حل کرنا عين اسلام ہے کہا : روز محشر انسان کي زبان بند ہوگي اور انسان کے تمام اعضاء اپنے مالک حقيقي کے روبرو خود اپني خطاوں کا اقرار کررہے ہوں گے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ نہ ظلم کرو اور نہ ظلم کے اگے سر تسليم خم کرو تاکيد کي : ال محمد (ص) نے ھرگز ظلم کے مقابل خود کو تسليم نہي کيا ، اور ال محمد (ص ) کردار ھم سبھي کے لئے ائينہ ومشعل راہ ہے ?

محمد شبيب کاظم نے مزيد کہا : رسول اسلام کے فرمان کے مطابق اھلبيت (ع) اورقران کريم روز محشر مومن کي نجات کا وسيلہ ہيں اور اھلبيت کشتي نوح کے مانند ہيں ?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬