شيعہ علماء کونسل نے ؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شيعہ علماء کونسل پاکستان نے لبيک يا حسين (ع) کانفرنس کا انعقاد کيا جس ميں حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کے علاوہ شيعہ علماء کونسل سندھ کے سينئر نائب صدر حجت الاسلام جعفر سبحاني، جنرل سکريٹري سيد ناظر عباس تقوي ، مجلس وحدت مسلمين سندھ کے سکريٹري جنرل حجت الاسلام مختار امامي، محسن مہدوي، حجت الاسلام رياض حسين الحسيني، ارشاد شاہ، حجت الاسلام اسد اقبال نے بھي تقريريں کيں ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان نے اپنے بيان ميں يہ کہتے ہوئے کہ اگر ہم اپني قوت کو آزمائيں گے تو پاکستان کے آسمان اور زمين کا رنگ ہي کچھ اور ہوگا تاکيد کي : حکومت اپنے ہوش کے ناخن لے، ہم محب وطن، امن پسند اور ذمہ دار لوگ ہيں، ملک کي سالميت اور داخلي وحدت و استحکام ہميں عزيز ہے، اسي لئے تو اب تک اتني قربانياں دے کر بھي اتحاد و وحدت کے لئے کوشاں ہيں، مگر ہمارے اس ذمہ دارانہ طرز عمل کو ہرگز کمزوري نہ سمجھا جائے، ہم پاکيزہ عقائد و نظريات کے تحفظ، اصولوں کے دفاع اور اپنے آئيني و قانوني اور شہري حقوق سے دستبردار نہيں ہو سکتے?
انہوں نے مزيد کہا : خيرپور ميں شرپسندوں اور دہشت گردوں کو لگام دينا قانون نافذ کرنے والے اداروں کي ذمہ داري ہے نہ کہ معصوم اور امن پسند لوگوں کو گرفتار اور ہراساں کرنا ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے