قطيف سعودي کے امام جمعہ :

رسا نيوزايجنسي کي الراصد سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، قطيف سعوديہ کے امام جمعہ حجت الاسلام شيخ حسن صفار نے مسجد امام رضا (ع) ميں تقرير کرتے ہوئے سعودي ميں بڑھتي خودکشي کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : سياسي اصلاحات کي عدم انجام دہي ،ا?فسوں ميں بڑھتي ہوئي بے نظمي ، ملک ميں بڑھتي ہوئي بے روزگاري ، تنگدستي اور محروميت شھريوں کے درميان بڑھتي خودکشي کا سبب ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : خودکشي کرنے والے بہت سارے افراد ذھني پريشانيوں اور مشکلات زندگي کي بنيادوں پرخودکشي کرتے ہيں کيوں کہ انہيں مشکلات سے چھوٹکارے کا راستہ نہي مل پاتا اور اپنے حالات کي بہتري سے نااميد ہوچکے ہوتے ہيں لھذا خودکشي کر بيٹھتے ہيں ?
حجت الاسلام صفار نے سعوديہ کي معيشتي حالت کو نامناسب بتاتے ہوئے کہا : 70 پرسنٹ سے بھي کہيں زيادہ لوگوں کے پاس اپنا کوئي سرمايہ نہي ہے مگر بعض افراد کا ملک کي تمام زمينوں پر قبضہ ہے ، وہ جوان جو اپنے گھرانے کے لئے ايک گھريا فليٹ فراھم نہ کرسکے يقينا منحرف ہوجائے گا جو خود خودکشي کے اسباب ميں سے ہے ?
انہوں نے مزيد کہا : سعوديہ ميں سرمايہ بہت ہے مگر اس مالدار ملک ميں ذھني انتشار اپنے اوج پر ہے اور سعوديہ کے رہنے والے دن بہ دن اپنے حالات خراب ہوتا ديکھ رہے ہيں ?
اس شيعہ عالم دين نے وزارت داخلہ کي جانب سے منتشر شدہ خودکشي کي ليسٹ کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : وزارت داخلہ کي ليسٹ بتاتي ہے کہ سعوديہ ميں خودکشي دن بہ دن بڑھتي جارہي ہے اور 84 پرسنٹ خودکشي کرنے والوں ميں سے 35 سال سے کم کے جوان ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے