03 May 2012 - 18:34
خبر کا کوڈ: 4059
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ نے کہا : ملک ميں امن و امان کي صورتحال انتہائي مخدوش ہے مگر حکمران صرف سياسي بيان بازيوں ميں مصروف ہيں ?
سيد ساجد علي نقوي

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے کہا : ملک ميں امن و امان کي صورتحال انتہائي مخدوش ہے مگر حکمران سياسي بيان بازيوں ميں مصروف ہيں? کراچي اور کوئٹہ سے لے کر گلگت بلتستان تک ملک کا چپہ چپہ بدامني کي آگ ميں جل رہا ہے? عوام مايوسي کا شکار ہيں? حکومت سنجيدہ اقدامات اٹھائے?

انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ ميں سيکورٹي قافلے پر دہشتگردانہ حملے، کراني روڈ ميں گذشتہ سال اپنے دو بيٹوں کے لاشے اٹھانے والے حاجي مظہر کي شہادت اور کراچي ميں ہونيوالے ہلاکتوں کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : ملک ميں امن و امان کي صورتحال انتہائي مخدوش ہے مگر حکمران صرف سياسي بيان بازيوں ميں مصروف ہيں جبکہ کسي بھي ناخوشگوار واقعہ پر مذمتي بيانات دے کر سمجھتے ہيں کہ ان کي قومي و ملي ذمہ داري پوري ہو گئي ہے جو کہ افسوسناک ہے?

سيد ساجد علي نقوي نے کہا : عوام کو تحفظ فراہم کرنا رياست کي ذمہ داري ہے اور رياستي اداروں کو اس سلسلے ميں عملي اقدامات اٹھانے کي ضرورت ہے جبکہ حکمران سياسي بيان بازيوں کي بجائے امن و امان کي صورتحال پر توجہ ديں کيونکہ عوام اس وقت عدم تحفظ کا شکار ہيں?

دوسري جانب قائد ملت جعفريہ نے کہا : شاہراہ قراقرم ملکي تجارت ميں انتہائي اہميت کي حامل شاہراہ ہے مگر ابھي تک اس کو محفوظ بنانے کيلئے صرف اعلانات کيے گئے ہيں جب کہ اس کے برعکس عملي اقدامات انتہائي قليل ہيں پاک آرمي کو شاہراہ قراقرم کي سيکورٹي کي ذمہ داري سونپي جائے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬