کوفہ کے خطيب جمعہ :

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق کوفہ کے خطيب جمعہ حجت الاسلام شيخ اسعد الناصري نے گذشتہ روز مسجد کوفہ ميں منعقدہ نماز جمعہ کے خطبہ کے درميان امريکا ميں قرا?ن کريم کے جلائے جانے کي شديد مذمت کي اور کہا : سامراجيت سے اسلام کي دشمني پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ و ا?لہ وسلم کے مبعوث ہونے کے زمانہ سے شروع ہے اور جب ان لوگوں نے ديکھا کہ ان کي تمام خواہشات و باطل سازش ناکام ہو رہي ہے تو مختلف طريقہ سے دين اسلام کو نقصان پہوچانے کي کوشش ميں مشغول ہو گئے ?
انہوں نے وضاحت کي : سامراجي دنيا نے حق والوں کو ان کے حقيقي مقام سے دور کر ديا ہے اور فاسد و گمراہ کو اسلامي معاشرے پر مسلط کر ديا ہے تا کہ ان کے ذريعہ اسلامي معاشرے ميں اپني سازش کو عملي جامعہ پہنا سکيں ? اسلام کے سلسلہ ميں دشمنوں کي اندھي نفرت و کينہ روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اپنے بعد ا?نے والي نسل تک منتقل کيا جا رہا ہے ?
حجت الاسلام ناصري نے وضاحت کي : اسلام کو نقصان پہوچانے کے لئے دشمن کسي بھي طرح کي کسر نہي چھوڑي ہے اور جديد طريقہ و منفرد افراد کو سامنے لائے ہيں وہ لوگ اسلام کي طاقت اور قرا?ن کريم اور اھل بيت عليہ السلام کي جو ترقي ہے اس سے پوري طرح با خبر ہيں اور اچھي طرح جانتے ہيں کہ يہ امور خدا کي مدد سے لطف اندوز ہو رہے ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے