قائد انقلاب اسلامي :

رسا نيوز ايجنسي کا قائد انقلاب اسلامي خبر رساں سائيٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اتوار 6 مئي کي صبح تہران کے بين الاقوامي بک فيئر کا معائنہ کيا?
آپ ڈھائي گھنٹے تک کتابوں کے پچيسويں عالمي ميلے ميں رہے? اس موقعے پر ايران کے وزير ثقافت و اسلامي ہدايت بھي آپ کے ہمراہ تھے? الگ الگ بک اسٹالوں کے ذمہ دار افراد نے اپنے اپنے اسٹال کي کتب سے متعلق تفصيلات سے قائد انقلاب اسلامي کو آگاہ کيا اور نئي شائع شدہ کتب کے بارے ميں بتايا?
قائد انقلاب اسلامي نے اس موقع پر عالمي بک فيئر ميں موجود ناشر حضرات سے خطاب کيا? آپ نے بک فيئر کي عوام الناس ميں زبردست پذيرائي کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا کہ ايسے پروگراموں کا اہتمام کيا جانا چاہئے جن سے ملک کے اندر کتب کے مطالعے کا شوق اور بھي عام ہو اور اس ميں مزيد گہرائي آئے?
قائد انقلاب اسلامي نے فرمايا کہ درست منصوبہ بندي اور مرحلہ وار اہداف کے تعين کے ذريعے ہر سال کتابوں کي نمائش کے انعقاد اور اس کي پذيرائي ميں وسعت کے ساتھ ہي ملک ميں کتب کے مطالعے کي دلچسپي ميں نماياں اضافہ ہونا چاہئے?
قائد انقلاب اسلامي نے باصلاحيت اور مہارت رکھنے والے افراد کے ذريعے ہر سال کتابوں کي نمائش کے معيار اور کيفيت کے جائزے کي ضرورت پر زور ديتے ہوئے فرمايا کہ اس جائزے سے معلوم ہوگا کہ ہر دفعہ کا بک فيئر سابقہ بک فيئر سے کتب کے علمي معيار کے لحاظ سے بہتر رہا ہے يا نہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے کتب کي نشر و اشاعت کي رکاوٹوں کو برطرف کرنے پر تاکيد کي اور فرمايا کہ ثقافت اور اسلامي ہدايت کي وزارت کو چاہئے کہ حکومت کي مدد سے ان رکاوٹوں اور خاص طور پر کاغذ کي گراني کو برطرف کرے?
قائد انقلاب اسلامي نے ملک کے اندر کاغذ کي پيداوار کو دوسري متعدد مصنوعات کي بنياد قرار ديا اور فرمايا کہ قومي پيداوار ميں سب سے اہم وہ پيداوار ہے جو ديگر مصنوعات کي بنياد واقع ہو?
آپ نے فرمايا کہ کاغذ تيار کرنے والے کارخانوں کي مشکلات کا ازالہ ہو جانے سے کتب کي قيمتوں ميں کمي اور کتب کے مطالعے ميں اضافے کا راستہ کھلے گا?
قائد انقلاب اسلامي نے ترجمے کے سلسلے ميں فرمايا کہ ترجمہ يکطرفہ عمل نہيں ہے بلکہ حکومت کو بھي چاہئے کہ ايسے حالات و وسائل فراہم کرے کہ ملک ميں مذہبي، تاريخي، ادبي اور ديگر موضوعات پر تخليق کي جانے والي کتب کا مختلف زبانوں ميں ترجمہ ہو اور انہيں دنيا والوں کے سامنے پيش کيا جائے?
قائد انقلاب اسلامي نے کتابوں کے فارسي متن کے گرامر کے لحاظ سے صحيح ہونے، کتب کي تصحيح اور کتب کي ظاہري شکل کو بہت اہم قرار ديا اور فرمايا کہ کتب کي تخليق اور پيشکش کے پورے عمل ميں ايک اہم ترين کام کتب کا ڈسٹريبيوشن اور سلسلہ وار کتاب خانوں کا اہتمام ہے?
اس موقعے پر قائد انقلاب اسلامي کے خطاب سے قبل بعض ناشرين نے کتب اور مطالعے کے سلسلے ميں مختلف موضوعات پر اپنے خيالات بيان کئے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے