09 May 2012 - 17:08
خبر کا کوڈ: 4080
فونت
حجت الاسلام مختارامامي :
رسا نيوزايجنسي – ايم ڈبليو ايم شعبہ سند کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام مختارامامي نے يہ کہتے ہوئے کہ ائے دن ملت جعفريہ کا پاکستان ميں قتل عام اس بات پر کھلا ثبوت ہے کہ حکومت ملت جعفريہ کي حفاظت ميں بري طرح ناکام ہوچکي ہے ?
حجت الاسلام مختارامامي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان شعبہ سندھ کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام مختارامامي نے عوام کي حفاظت ميں ناکام رہنے والے حکمرانوں سے استعفاء کا مطالبہ کيا ?

انہوں نے شيعہ علماء کونسل شہداد کوٹ کے صدرمولانا شفقت حسين کي شہادت پر انتہائي غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمين پاکستان اس عظيم سانحہ کي پرزور مذمت کرتي ہے اورحکومت سے مطالبہ کرتي ہے کہ معاشرے کا امن تباہ کرنے والے ان عناصر اور ان کے خاموش حاميوں کو گرفتار کرکے کيفر کردار تک پہنچائے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ مرکزي اور صوبائي حکومت ملت جعفريہ کو تحفظ فراہم کرنے ميں بري طرح ناکام ہو چکي ہے تاکيد کي : ملت جعفريہ اور ان کے عمائدين ائے دن شيعوں کے قتل عام اور حکومت کے جھوٹے وعدوں سے تھک چکي ہے بہتر ہے کہ ناھل حکمراں فوري طور پر مستعفي ہوجا ئيں ?

ياد رہے کہ ايس يو سي شہداد کوٹ کے رياستي صدر مولانا شفقت حسين کو يکم مئي کي صبح دس بجے ٹوٹو موٹو چوک شہداد کوٹ ميں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائيکل سواروں نے گوليوں سے چھلني کر ديا تھا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے?

انہيں مقامي سول اسپتال منتقل پہونچايا گيا جہاں آپريشن کے بعد گولياں نکال لي گئيں مگر ان کي حالت نہ سنبھل سکي اور ڈاکٹروں کي ہدايت پر انہيں کراچي منتقل کيا گيا ?

کراچي کے مختلف اسپتالوں ميں زيرعلاج رہنے کے بعد آج صبح چار بجے زخموں کي تاب نہ لاکر ہيلتھ کيئر اسپتال کراچي ميں ہي خالق حقيقي سے جا ملے?

اس خبرکے پھيلتے ہي شہداد کوٹ اور نصير آباد ميں مکمل شٹر ڈاؤن کر ديا گيا? ان کي نماز جنازہ دربار حيدر امام بارگاہ شہداد کوٹ ميں ادا کي جائے گي اور وہيں انہيں دفن کيا جائے گا?

واضح رہے کہ شيعہ علماء کونسل نے اس سانحے پر سہ روزہ سوگ کے اعلان کيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬