12 May 2012 - 13:50
خبر کا کوڈ: 4091
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو اسلام سے وابستہ رکھے ہوئے ہيں ان کي ہدايت اور رہنمائي کا منبع قرآن کريم اور سنت رسول اکرم (ص) ہے ?
قائد ملت جعفريہ پاکستان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي کي اپيل پر ملک بھر ميں يوم ام ابيھا مذہبي عقيدت و احترام سے منايا گيا اس موقع پرحجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي نے اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ جو لوگ اپنے آپ کو اسلام سے وابستہ رکھے ہوئے ہيں ان کي ہدايت اور رہنمائي کا منبع قرآن کريم اور سنت رسول اکرم (ص) ہے اور يہ مسلمانوں کا مسلمہ و متفقہ عقيدہ ہے کہ قرآني احکام کے مطابق پيغمبر گرامي کي ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے جبکہ پيغمبر اکرم (ص) کي اپني ہدايت اور رہنمائي کے مطابق خواتين عالم کے لئے بہترين نمونہ عمل اور آئيڈيل شخصيت جناب سيدہ فاطمہ زہرا (س) کي ذات ہے?

انہوں نے کہا : سيدہ کونين (س) کے بارے ميں فرامين پيغمبر اکرم (ص) ايسي حقيقت ہيں کہ جسے تمام مسلمان تسليم کرتے ہيں? جناب سيدہ کونين (س) کا دختر رسول اکرم (ص) ہونے کے حوالے سے احترام اور عقيدت اپني جگہ ہے ليکن ان کا يہ پہلو سب سے منفرد اور نماياں ہے کہ وہ عالم نسواں کے لئے قيامت تک نمونہ عمل ہيں ? اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے عمل اور اخلاق کے ميدان ميں اپني زندگي کے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہيں وہ دائمي اور ابدي ہيں کسي زمانے ‘ معاشرے يا علاقے تک مخصوص اور مختص نہيں ہيں?

حجت الاسلام ساجد نقوي نے کہا : سيدہ فاطمہ زہرا (س) کي زندگي کے اصولوں کو اجاگر کرنے اور جديد دور کے تقاضوں کے مطابق ان اصولوں پر عمل کرکے ہي مسلم خواتين فلاح حاصل کرسکتي ہيں جبکہ ان اصولوں کي آفاقيت اور افاديت اس قدر وسيع ہے کہ دنيائے بشريت کي تمام خواتين بلاتفريق رنگ و نسل اور مذہب و علاقہ ان اصولوں سے استفادہ کرکے کامياب زندگي گزار سکتي ہيں اور اخروي نجات کا سامان پيدا کرسکتي ہيں?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا : آزادي نسواں کے عالمي نعروں کو اگر حضرت سيدہ فاطمہ زہرا (س) کے کردار کي روشني ميں ديکھيں تو موجودہ نعرے فريب اور دھوکے کے سوا کچھ نہي ہيں البتہ سيرت زہرا کي روشني ميں آزادي نسواں کے تصور اور نظريے پر عمل کرنے سے عورت حقيقي معنوں ميں ترقي کرسکتي ہے ? معاشروں کي تعمير کرسکتي ہے نئي نسلوں کي کردار سازي کرسکتي ہے ? سوسائٹي کو سنوارنے ميں اپنا کردار ادا کرسکتي ہے اپنے ذاتي‘ اجتماعي اور معاشرتي مسائل کا حل تلاش کرسکتي ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬