رہبر معظم انقلاب اسلامي :

رسا نيوزايجنسي کي رھبر معظم انقلاب اسلامي خبر رساں سائٹ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق ، رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے حضرت زہرا (س) کي ولادت کي مناسبت سے شعراء اور مداحوں سے ملاقات کي ?
رہبر معظم انقلاب نے اس ملاقات ميں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کے اس تاريخي اور ناقابل فراموش دن کي مناسبت سے مبارکباد پيش کي اور حضرت امام خميني (رہ) کي پيدائش کے ساتھ اس دن کے تقارن نيز حضرت فاطمہ زہرا (س) کي زندگي کو فضائل و کمالات کا جامع مجموعہ قرارديتے ہوئے فرمايا: آج کے دن کو عورت کے دن سے موسوم کرنے ميں سب کے لئے بالخصوص ہمارے اسلامي ملک کي خواتين اور عورتوں کے بے پناہ دروس پوشيدہ ہيں تاکہ وہ تقوي، عفت،دانش شجاعت، استقامت، اولاد کي صحيح تربيت، خاندان کي اہميت کے زيور سے اپنے آپ کو آراستہ کرکے حضرت زہرا سلام اللہ عليھا کے راستے پر گامزن رہيں?
حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے نبي کريم (ص)کي بيٹي اور شہزادي دوعالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا کي عظمت و فضيلت کےتمام پہلوؤں کو بيان کرنے ميں انساني عقل اور انساني ذہن کے عاجز اور قاصرہونے کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: اس کے باوجود شہزادي دوعالم اور آئمہ معصومين عليھم السلام کي زندگي اور کلام، انسان کے ہاتھ سے خارج نہيں ہيں بلکہ مادي دنيا کے جھوٹے نمونوں کے برخلاف آئمہ معصومين عليھم السلام نے انسانوں کي زندگي کا صحيح اور درست راستہ اور سمت بتا دي ہے اور وہ خود کمالات کي عظيم بلنديوں پر فائز ہيں اور انھوں نےانسان کو بھي يہ راستہ طے کرنے کي دعوت دي ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے معاشرے کے تمام افراد بالخصوص خواتين کو آئمہ معصومين عليھم السلام کا معنوي راستہ طے کرنے کي دعوت دي اور مشروطہ دور سے ليکر انقلاب اسلامي کي کاميابي تک مختلف ميدانوں ميں استبدادي طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کے ميدان ميں خواتين کے تاريخي حضورکي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: آج جب کہ مغربي ممالک کا عورت کے بارے ميں يہ پروپيگنڈہ ہے کہ عورت معاشرے اور سماج کي خدمت کے لئےحجاب ترک کرے ليکن ايران ميں مختلف سياسي اور سماجي ميدانوں ميں خواتين کي مؤثرشرکت اورموجودگي اس بات کا مظہر ہے کہ عورت کامل حجاب کے ساتھ بھي سماج اورمعاشرے ميں اپني تربيتي ذمہ داريوں کو مکمل طور پر پورا کرسکتي ہے اور شہيدوں کي عظيم مائيں اس کا بہترين نمونہ ہيں?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے کمزور نقاط سے استفادہ کے لئے دشمن کي تلاش وکوشش کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: انسان کو ہميشہ خطرات کا سامنا ہے اور ہم سب کو اپني رفتار کي حفاظت اور مراقبت کرني چاہيے اور ہميں معلوم ہونا چاہيے کہ خودنمائي، بے پردگي اور بدرفتاري کے معاشرے اور اخلاق پر برے اثرات مرتب ہوتے ہيں اور اس سلسلے ميں خود خواتين کو بہت زيادہ احتياط اور حفاظت کرني چاہيے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے حجاب کو عورت کي شخصيت، وقار اور عظمت کا مظہر قرارديتے ہوئے فرمايا: حجاب و عفت معاشرے ميں عورت کے مقام و منزلت ،عزت و عظمت اور احترام کا موجب بنتا ہے اور ہميں مسئلہ حجاب پر اسلام کي توجہ کا شکريہ ادا کرنا چاہيے?
رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب کے دوسرے حصہ ميں اہلبيت عليھم السلام کي شناخت اور معرفت کو اللہ تعالي کي عظيم نعمت قرارديتے ہوئے فرمايا: اہلبيت کے فضا ئل و مناقب کو نثر و نظم اور شعر کي شکل ميں پيش کرنا دوسري بڑي نعمت ہے اور اہلبيت (ع)کے مداحوں کو ان نعمتوں کي قدرکرني چاہيے?
رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے معاشرے ميں اہلبيت عليھم السلام کے معنوي فضائل کي معرفي کو نمونہ بنانے پر تاکيد کرتے ہوئے فرمايا: اگر يہ کام معاشرے ميں الہي نيت اور اخلاص کے ساتھ انجام پذير ہو تو يہ کام مؤثر اور مفيد ثابت ہوگا،اور اسي وجہ سے مداح کو ديکھنا چاہيے کہ کونسي فضيلت اورمنقبت ہدايت کا باعث اور سامعين کے دل ميں اللہ تعالي کے خضوع و خشوع کا سبب بنتي ہےاور انسان کو اہلبيت عليھم السلام کے راستے پر چلنے کے سلسلے ميں تشويق کرتي ہے?
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے شعر کي شکل ميں اچھي اور خوبصورت آواز کے ساتھ حقيقت بيان کرنے کے لئے مداحوں کي ذمہ داري کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: کئي فنون کي ترکيب سے استفادہ کے ذريعہ مخاطب پر دوچنداں اثر پڑتا ہے لہذا اس کام ميں فکر اور تعليم کي ضرورت ہے?
رہبرمعظم انقلاب اسلامي نے معاشرے کے تمام افراد ميں فہم و شعور، معرفت، فکري بلوغ، آگاہي اور بصيرت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمايا: آج تمام مادي دنيا ميں اسلامي جمہوريہ ايران کي مختلف ميدانوں ميں توانائي درخشاں ہے جو سورج کي مانند روشن و تابناک ہے اور شعراء کو بھي چاہيےکہ وہ بھي اسي ماحول کے پش نظر اپنا شعر اور اپنا مطلب مخاطب تک منتقل کريں گے?
اس ملاقات کے آغاز ميں بعض شعراء اور مداحوں نے اہلبيت عليھم السلام اور پيغمبر اسلام کي لخت جگر(س) کي شان ،عظمت و منزلت اور حضرت امام خميني (رہ) کے بارے ميں اپنےاشعار پيش کئے?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے