
تيسري صدي کے دوسرے نصف حصے اور چوتھي صدي ہجري کے پہلے نصف حصے ميں شيعوں کے ا?سمان پر ايک ستارہ ظہور کيا ہے کہ صديوں کے گذرنے کے بعد بھي جگمگا رہا ہے ? عامہ اور خاصہ کے بزرگوں نے اس بات کي تسليم کي ہے کہ تيسري صدي ميں حديثي تعليم کو زندہ کرنے والے ابوجعفر محمد بن يعقوب کليني ہيں ?
وہ گہارہويں امام، امام حسن عسکري عليہ السلام کے زمانہ ميں شہر ري سے ?? کيلو ميٹر کے فاصلہ پر کلين نام کے ايک گاؤں کے ايک ايسے گھر ميں جو اهل بيت عليهم السلام کے عشق و محبت سے سرشار تھا پيدا ہوئے جس وجہ سے ان کو کليني سے پہچانا جاتا ہے ?
خاندان
ان کے والد يعقوب ابن اسحاق ايک با فضيلت اور پاک طينت شخص تھے بچپن کے زمانہ سے ہي اپنے بچوں کي تربيت اپنے ذمہ لي اور عمل ، خلاق و رفتار اور اسلامي ا?داب کي زبان کي تعليم دي ?
اس متقي شخص کا مزار حسن آباد شهر رى کے نذديک کلين گاؤں ميں صديوں سے شيعوں کي زيارتگاہ بني ہے ?
کليني کے مامو خود ايک بڑے محدث تھے اور اھل بيت عليہ السلام کے مکتب کے گرويدوں ميں گنے جاتے تھے ، ان کي تعليم و تربيت ميں ايک اھم کردار ان کے مامو کا ہے? يہ مفکر جن کا نام « علاّن» تھا خانہ خدا کي زيارت کے لئے حج کے سفر ميں شہيد ہو گئے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے