فلسطين فاونڈيشن پاکستان :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي ترجمان صابر کربلائي اور ديگر اسلامي مراکز کے اراکين نے پريس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کي سياسي ،مذہبي و سماجي جماعتوں سے اسرائيلي مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کي دعوت دي ?
فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان کے مرکزي رہنماؤں نے يہ کہتے ہوئے کہ 14 مئي سنہ 1948 سے 2012 تک پورے 64 سال گزر چکے ہيں اور مظلوم فلسطيني عوام غاصب صيہوني رياست اسرائيل کے مظالم کي چکي ميں پس رہے ہيں تاکيد کي : عالمي استعمار برطانيہ اور فرانس کے جرائم پر پردہ پوشي نہيں کي جا سکتي کہ جنہوں نے انبياء کي سرزمين فلسطين پر ايک ايسے سرطان کو جنم ديا جو نہ صرف عالم اسلام بلکہ قلب انسانيت ميں خنجر کے مانند ہے?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ دسيوں لاکھ فلسطيني رنج و آلام ميں ہيں جبکہ يہ افراد چھ عشرے گزر جانے کے باوجود بھي اپنے گھروں سے دور ہيں اور آوارہ وطن کر دئے گئے ہيں کہا : فلسطين ہر صيہوني غاصبوں کے قبضہ کو ساٹھ سال سے زيادہ گزر چکے ہيں اوراس خون ريز الميہ کے اصلي ذمہ داروں کو سب پہچانتے ہيں جن ميں برطانيہ کي سامراجي حکومت سر فہرست ہے جس کي سياست ، اسلحہ ، فوج اور اقتصادي و ثقافتي توانائياں غاصب صيہوني رياست اسرائيل کي مدد گار بنيں ?
رہنماؤں نے مزيد کہا : دنيا کي نام نہاد بلند و بانگ دعوے کرنے والي حکومتيں خصوصاً عالمي استعمار امريکہ ، برطانيہ ، فرانس اورعالمي برادري کي روز اول سے مجرمانہ خاموشي اور غاصب صيہوني رياست اسرائيل کي پشت پناہي نے يہ بات روز روشن کي طرح عياں کردي ہے کہ يہ سب کے سب فلسطيني عوام کے دشمن ہيں ?
انہوں نے اقوام متحدہ کو امريکا کي کٹھ پتلي بتاتے ہوئے کہا : ملک بھر ميں بشمول کراچي ، لاہور، ملتان، اسلام آباد،حيدرآباد اور کوئٹہ سميت ديگر شہروں ميں ?? مئي کو فلسطين عوام سے اظہار يکجہتي کرتے ہوئے ’’يوم نکبہ ‘‘ (فلسطينيوں پر ڈھائي جانے والي بہت بڑي مصيبت کا دن) کے عنوان سے پروگرامز منعقد کئے جائيں گے ?
انہوں نے مزيد کہا : 14 مئي کو فلسطيني عوام سے اظہار يکجہتي کے لئے طلباء تنظيميں اورفلسطين فاؤنڈيشن اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پر امن احتجاجي مظاہرہ کرے گي جس ميں فلسطيني عوام سے متعلق ميمورينڈم پيش کيا جائے گا ?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم کسي جنگ کي خواہش نہيں رکھتے اور نہ ہي يہوديوں کو سمندر ميں غرق کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں کہا : ہم چاہتے ہيں کہ دنيا بھر ميں موجود تمام فلسطيني اپنے گھروں کو لوٹ سکيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے