النکبہ سيمينارميں بيان ہوا :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، يوم نکبہ فلسطينيوں کي اوارہ وطني اور اسرائيل کے غاصبيت کي ياد ميں فلسطين فاؤنڈيشن پاکستان شعبہ اسلام اباد نے ’’يوم نکبہ‘‘ کے عنوان سے نيشنل پريس کلب اسلام آباد ميں سياسي ، سماجي اور مذھبي شخصيتوں کي شرکت ميں سمينار کا انعقاد کيا ?
انہوں ںے اھداف انعقاد سمينارکا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : فلسطيني عوام سے اظہار يکجہتي اور غاصب صہيوني رياست اسرائيل سے اظہار نفرت اس سمينار اھم مقصد ہے ?
مقررين نے اس سمينار ميں خطاب ميں کہا : دنيا کے بيشتر حکمران امريکي کاسہ ليسي ميں مصروف ہيں اور عالم اسلام و عالم انسانيت کے سسکتے ہوئے مسئلے فلسطين کو فراموشي کے حوالے کرچکے ہيں?
انہوں ںے يہ کہتے ہوئے کہ عالمي سامراجيت امريکا اور برطانيہ نے فلسطين کے سلسلے ميں دوہرا معيار روا رکھا ہے تاکيد کي : عرب حکمرانوں کے لئے شرم کا مقام ہے کہ وہ مظلوم اور نہتے فلسطينيوں کا ساتھ دينے کي بجائے غاصب صہيوني رياست اسرائيل کي جانب سے بنائے جانے والے فلسطينيوں کي نسل کشي کے منصوبوں کي تکميل ميں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہيں ?
آغا جعفر خوارزمي نے يوم نکبہ کي اھميت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : ہم فلسطين کے مظلوم عوام سے يہ وعدہ کرتے ہيں کہ ان کي آزادي کي جدوجہد ميں ان کا ساتھ ديں گے?
مجلس وحدت مسلمين کے ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے خطاب ميں کہا : مشرق اور عرب ممالک ميں اسلامي بيداري کي تحريکوں کے بعد اب يہ اميد پيد ا ہو چکي ہے کہ مسلمان اپنے حق کے ليے متحد ہو جائيں اور انشاء اللہ عنقريب فلسطين آزاد ہو گا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے