20 May 2012 - 18:59
خبر کا کوڈ: 4128
فونت
صيہونيوں نے اسلام مخلاف تحريک کے تسلسل ميں :
رسا نيوزايجنسي – عالمي صيہوني لابي نے اسلام مخالف تحريک کے تسلسل ميں کينيڈا ميں شيعہ مسلم سنڈے اسکول کا اجازت نامہ منسوخ کرا کے اپنے حق ميں تعليمي انحصار کا ثبوت پيش کيا ?
صھيونيت

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، عالمي صہيونزم کے دباو ميں کينيڈا کے سب سے بڑي آبادي کے شہر ٹورنٹو کي حکومت نے شيعہ مسلم سنڈے اسکول کا اجازت نامہ منسوخ کراديا ?

رپورٹ کے مطابق ، شہر ٹورنٹو ميں موجود صہيوني لابي بہت دنوں سے انتہائي خاموشي کے ساتھ کينيڈين شيعوں کے خلاف محاز آرائي ميں مصروف تھي اور اب بھي باقاعدہ طور سے يہ کام جاري و ساري ہے ?

صھيونيوں نے شيعہ اسلامک سينٹروں اور تنظيموں و انجمنوں کي تمام ويب سائٹس کو مانيٹر کرنے اور شيعہ اي ميلز گروپس کے اندر جعلي اي ميل ايڈريسز کے ذريعہ داخل ہو کر انتشار پھيلانے کا سلسلہ عرصہ دراز سے شروع تھا کہ آخر کار ان صہيوني ايجنٹوں نے ايک بے حد معمولي بات کو وجہ فساد بنا کر آغاز فساد کي ٹھاني ہے، اور ٹورنٹو کي شيعہ خوجہ اثناء عشري جماعت کي زير نگراني چلنے والا سنڈے اسکول ان کا پہلا نشانہ بنا ہے ?

واقعہ کے مطابق گزشتہ ہفتہ ميں صہيوني لابي نے خوجہ اثنا عشري جماعت کے ايک بڑے سنڈے اسکول کہ جس کو ايسٹ اينڈ مدرسہ کے نام سے جانا جاتا ہےاور جو با قاعدہ ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ کا اجازت نامہ رکھتا ہے ، کي ويب سايٹ پر نادانستہ طور پر موجود اسلامک کورس کے نصاب ميں موجود کچھ تاريخي حقائق پر اعتراض کرتے ہوئے پوليس ميں رپورٹ درج کرائي تھي ، جس کو ٹورنٹو ميں موجود صہيوني ميڈيا نے بھي بڑھا چڑھا کر پيش کيا تھا ، مدرسہ کي انتظاميہ نے صہيونيوں کے معترض ہونے کي اطلاع پاتے ہي خوجہ شيعہ اثنا عشري جماعت کي جانب سے فورا ايک معذرت نامہ جاري کيا ، اور اس نا دانستہ واقعہ پر معافي مانگي ، مگر اس کے باوجود صہيوني لابي کو سکوں نہيں آيا ، اور اس نے شيعہ مدرسہ کے خلاف کاروائي کا سلسلہ قائم رکھا ?

ٹورنٹو کي صوبائي حکومت پر مسلسل دباؤ پڑنے کے سبب ، ٹورنٹو ڈسٹرکٹ اسکول بورڈ نے اس شيعہ اسکول کا اجازت نامہ منسوخ کرديا ہے ، اس کے ساتھ ہي ميڈيا ميں مدرسہ کے خلاف ہرزہ سرائي کا سلسلہ بھي جاري ہے ، اس واقعہ کے چرچے صہيونيوں نے اسرائيل تک پہونچا ديئے ہيں ? جسے اسرائيل ميں موجود صہيوني ميڈيا بطور بريکنگ نيوز کے پيش کر رہا ہيں ?
دوسري طرف ٹورنٹو ميں موجود صہيوني لابي اسي بات کو مدا بناکر دوسري قوموں کو بھي مسلمانوں کے خلاف اکسانے کي کوشش ميں مصروف ہے ?

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬