قدس کے غصب ہونے کے ايک سال پورے ہونے کے بہانہ سے ؛

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق صہيوني بستي نشين صہيونيوں نے شديد فوجي سلامتي و حفاظتي انتظام کے تحت نمازيوں کي موجودگي کے با وجود مسجد الاقصي پر حملہ کيا ?
انتہا پسند ليکود پارٹي نے صہيونيوں سے اپيل کي تھي کہ سب لوگ اس جگہ پہونچے اور سليمان معبد تعمير کي منصوبہ بندي کو مسجد الاقصي کے تخريب کئے گئے مقام پر جاري کرنے کا اعلان کريں ?
فلسطين اسلامي عدالت کے عالي کونسل کے سربراہ شيخ يوسف ادعيس نے اس اعلان کي بنا پر فلسطنيوں سے اپيل کي ہے کہ مسجد الاقصي کے سلسلہ ميں صہيونيوں کي اس منصوبہ بندي سے مقابلہ کرنے کے لئے اس مسجد ميں مسلسل حاضر ہو کر مسجد کي حفاظت کريں ?
فلسطين اسلامي مقدسات و قدس امور کے محقق عبدالسلام عواد نے کہا : جس حد تک صہيوني مظاھرہ برپا کريں مسجد اقصي کي حرمت کو خراب نہي کر سکتے اور اپنے کارنامہ و اقدامات کا جواز حاصل نہي کر سکتے ?
فلسطين کے علماء اور عوام نے عرب متحدہ ، اسلامي تعاون کي تنظيم اور بين الاقوامي برادري سے اپيل کي ہے کہ جتني جلد ہو سکے صہيوني شہرک نشينوں کے جارحيت سے مسجد الاقصي اور فلسطينيوں کي حفاظت کا اقدام کريں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے