22 May 2012 - 13:53
خبر کا کوڈ: 4135
فونت
حجت الاسلام امين شھيدي :
رسا نيوزايجنسي – پاکستان کي نامور و معروف شخصيت حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے امت مسلمہ کے گم شدہ وقارکي بازيابي کو اسلامي اتحاد ميں مرموز جانا ?
حجت الاسلام محمد امين شہيدي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے ميريٹ ہوٹل اسلام آباد ميں منعقدہ ’’اتحاد امت اوراسلامي يکجہتي ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاکيد کي : ہمارے تمام مسائل کا حل ھمارے اتحاد ميں پنہاں ہے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ قرآن مجيد ، احاديث رسول پاک (ص) مسلمانوں کو خدا کي رسي کو مضبوطي سے تھامنے يعني اپني صفوں ميں اتحاد کو قائم کرنے کا حکم ديتے ہيں اور نيل سے کاشغر تک کے مسلمانوں کو ايک جسم کي مانند قرار ديتے ہوئے ايک مسلمان کا درد پوري امت کا درد شمار کرتے ہيں کہا : امريکہ ، يورپ اور اسرائيل جيسے مغربي ممالک کي آنکھوں ميں ہم اس لئے بھي کھٹکتے ہيں کہ پاکستان اسلامي دنيا کا وہ واحد ملک ہے کہ جو اسلام کے نام پر وجود ميں آيا جس کے قيام کا نعرہ لا الہ الا اللہ تھا?

پاکستان کي اس نامورشخصيت نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ اسلام اور پاکستان دشمنوں نے ھميشہ پاکستان ميں دہشت گردي، فرقہ واريت اور لسانيت کو ہوا دي تاکہ اس اسلامي اسٹيٹ کي جڑوں کو کمزور کيا جا سکے تاکيد کي : آج ہم شيعہ ،سني، بريلوي، ديوبندي ہيں يا پھرسندھي ، بلوچي، پنجابي اور پٹھان کي صورت ميں موجود ہيں ھمارے اندر پاکستانيت اوراسلاميت کم نظر آتي ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اگر آج بھي ہم نے اپنا تعارف ايک اچھے مسلمان اور پاکستاني کي حيثيت سے نہ کروايا تو تاريخ ہميں اچھے لفظوں سے ياد نہيں کرے گي کہا : عالمي سطح پر امريکہ اور اس کے حواريوں کا اسلام دشمني پر گٹھ جوڑ کب سے ہوچکا ہے ليکن افسوس ناک امر يہ ہے کہ ہم حق پر ہونے کے باوجود منتشر اور اپنے دشمن کے مکروہ عزائم سے بالکل بے خبر ہيں ?

جناب شھيدي نے مزيد کہا : استعمار کے ايجنٹ ہماري صفوں ميں مذہب اور لسانيت کي بنياد پر دراڑيں پيدا کرنے کي ناپاک سازشوں ميں مصروف ہيں?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي ڈپٹي جنرل سکريٹري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ آج تمام مکاتب فکر کي نمائندگي اس بات کي دليل ہے کہ ہمارے درميان تکفيريت کي کوئي گنجائش نہيں اور نہ ہي ہماري اسلامي تعليمات ميں دہشت گردي کا کوئي عنصر پايا جاتا ہے کہا : ہمارا خدا، رسول، کتاب ہدايت قرآن مجيد اور قبلہ ايک ہے ? اتنے سارے مشترکات کي موجودگي ميں ہمارا اتحاد فطري عمل ہے جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو فقہي اختلافات کو پس پشت ڈال کر عوام ميں مشترکات کے فروغ پر کام کرنا ہوگا تاکہ امن سے لبريز اسلامي معاشرہ وجود ميں آ سکے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ دہشت گردوں نے اسلام کا اصلي چہرہ مسخ کرديا ہے لھذا ضرورت اس امر کي ہے کہ ہم اسلام کے آفاقي پيغام امن کو عالمي سطح پر روشناس کرائيں اور دنيا کو بتائيں کہ پيغمبر اسلام (ص) کي تعليمات اتحاد ، اخوت ، امن اور محبت کي علمبردار ہے کہا : اگر ہم اپني آئندہ کي نسلوں کو پرامن مستقبل دينا چاہتے ہيں تو ہميں جہاں اتحاد و يگانگت کو فروغ دينا ہوگا وہاں اپنے دشمن کي مکروہ سازشوں سے بھي باخبر رہنا ہو گا?

حجت الاسلام محمد امين شہيدي نے يہ کہتے ہوئے کہ مذہبي اور سياسي جيسے ہمارے اندروني اختلافات نے ہمارے ملکي معاملات ميں مغربي طاقتوں کو دخل اندازي کا موقع فراھم کيا تاکيد کي : آج ہماري پاليسياں و اشنگٹن اور ٹين ڈاؤئنگ اسٹريٹ ميں بنتي ہيں اور اسلامي ممالک کي نمائندہ تنظيم ( او آئي سي ) اپنا مقام کھوچکي ہے?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬