ايم ڈبليوايم کے وفد کي علماء سے ملاقات ميں؛

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، ڈبليوايم کے مرکزي جنرل سکريٹري ، ايم ڈبليو ايم کے مرکزي سکريٹري فلاح و بہبود اورفلاحي شعبہ خيرالعمل فاؤنڈيشن پرمشتمل وفد نے خپلو پاکستان کي مرکزي جامع مسجد ميں مقامي ، علاقے کے عمائدين اور نوجوانوں سے ملاقات ہوئي اور پاکستان کي موجودہ صورت حال کے سلسلے ميں تبادلہ نظر کيا گيا ?
انہوں نے نوجوانوں کو خطاب ميں کہا : شہادتوں کے سرخ خون سے تحرير کي ہوئي ملت جعفريہ کي اپني تاريخ پرھميں فخر ہے ? تشيع نے تاريخ کا يہ سفر خون کے دريا سے گزر کيا اورہمارے بارہ ميں سے گيارہ آئمہ معصومين (ع) کو شہيد کيا گيا?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم نے راہ خدا ميں سر تو ديے ليکن ظلم کے آگے جھکنے سے انکار کر ديا تاکيد کي : اج بھي اسي روايات کو زندہ رکھا جائے گا اور ہم ذلت کي زندگي پر عزت کي موت کو ترجيح ديں گے کيوں کہ شہادت ہماري ميراث ہے اس کي حفاظت کمزور دل نہيں کر سکتے?
انہوں نے شيعت کو انبياء کا وارث بتاتے ہوئے بيان کيا : دنيا پرست انصاف اورعدل کا علم بلند کريں ان سے يہ ممکن نہيں ?
ان عمائدين نے خود کو مظلوموں کي زبان اور ان کے خون کے وارث بتاتے ہوئے کہا : ملت جعفريہ نے ہميشہ ظلم کے خلاف علم بغاوت بلند کيا اور مظلوموں کي مدد کي?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ غيبت کبري? ميں ہميں نظام ولايت فقيہ کے سائے تلے متحد رہنا ہو گا کہا : ولايت فقيہ ولايت علي (ع) کا تسلسل ہے? حزب اللہ کے نوجوانوں نے بھي اسي پرچم کے نيچے اپنے قيام کي ابتداء ايک سو پچاس حريت پسندوں سے رکھي تھي اگر ہم بھي خود کو تيار کريں، متحد ہو جائيں تو ظلم کا خاتمہ ممکن ہے?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ اگر ہم ظہور امام (عج) کي راہ ہموار کرتے ہوئے خود کو انقلاب صاحب العصر والزمان کے لئے تيار کريں تو ہو ہي نہيں سکتا کہ آپ (عج) تشريف نہ لائيں کہا : گلگت بلتستان کے فرزندان حيدر کرار خود کو تنہا محسوس نہ کريں ہم ان کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہيں اور تادم زيست ان کا ساتھ ہيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے