27 May 2012 - 16:25
خبر کا کوڈ: 4160
فونت
تلاوت کلام پاک کے ساتھ ؛
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين ملتان کے زير اہتمام " قرآن و اہل بيت " کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا?
حجت الاسلام عبدالخالق اسدي قرآن و اہل بيت (ع) کانفرنس

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، ايم ڈبليوايم پنجاب کے صوبائي جنرل سکريٹري حجت الاسلام عبدالخالق اسدي کي افتتاحي تقرير سے قرآن و اہل بيت (ع) کانفرنس کا اغاز ہوا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ سرزمين اولياء پرکانفرنس کے انعقاد نے ثابت کرديا کہ قوم متحد اور بيدار ہے تاکيد کي : ملت جعفريہ بيدار اور باشعور ہے اس کانفرنس کي ميزباني صرف ايم ڈبليو ايم کي نہيں بلکہ يہاں کي تمام ماتمي انجمنيں ، ذاکرين عظام اور تنظيمي افراد اس کے ميزبان ہيں?

حجت الاسلام عبدالخالق اسدي نے بيان کرتے ہوئے کہ يہ کانفرنس اتحاد بين المسلمين کے فروغ ميں اہم کردار ادا کرے گي تاکيد کي : جعفريہ اپنے آپ کو سياسي طاقت طور کے پر متعارف کروانے ميں مصروف عمل ہے اور مجلس وحدت مسلمين ملت جعفريہ کو اس کا اصل مقام دلا کرہي دم لے گي?

انہوں نے مزيد کہا : مادر وطن پاکستان کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے رحم و کرم پر نہيں چھوڑا جا سکتا?
اس کانفرنس کے ايک دوسرے مقرر حجت الاسلام سيد ضمير الحسن جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ ھمارے درميان کوئي اختلاف نہيں اور قوم کي بيداري کيلئے ھم ايم ڈبلو ايم کے ساتھ ہيں کہا : اس کانفرنس کا اھم مقصد اثبات اطاعت قرآن مجيد اور اہلبيت (ع) ہے ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ہم روز اول سے ہر قسم کي دہشتگردي کے خلاف تھے اور اج بھي ہيں  کہا : امام حسين (ع) نے دہشتگردي کے خاتمے کيلئے اپنے مقدس خون کي قرباني دي? 

حجت الاسلام جعفري نے پاکستان ميں شيعہ سني قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا : مجلس وحدت مسلمين کي جانب سے ہونے والي يہ کا نفرنس مظلوم کے حق ميں اور ظالموں کيخلاف احتجاج ہے?

انہوں نے مجلس وحدت مسلمين کو حق کا علمبرداربتاتے ہوئے کہا : پوري قوم ايم ڈبليوايم کے ساتھ رہے ? ہم سب کا موقف ايک ہے، ہم علماء ميں کوئي فرق نہيں ، ہم سب دہشتگردي کے مخالف ہيں اور قوم کو سربلند ديکھنا چاہتے ہيں ، يہ ہمارا آئيني حق ہے، جسے کوئي نہيں چھين سکتا ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬