29 May 2012 - 18:40
خبر کا کوڈ: 4168
فونت
مجلس وحدت مسلمين؛
رسا نيوزايجنسي - مجلس وحدت مسلمين روالپنڈي اسلام آباد کے رياستي جنرل سکريٹري مولانا فخر عباس علوي نے مجلس وحدت مسلمين کو ملکي استحکام اورملي وحدت ميں کوشاں بتايا ?
مجلس وحدت مسلمين پاکستان

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين ضلع راولپنڈي اسلام آباد کا رياستي اجلاس مولانا فخرعلوي کي زيرصدارت امام الصادق ٹرسٹ جي نائن ٹو اسلام آباد ميں منعقد ہوا?

اجلاس ميں روالپنڈي اور اسلام آباد سے چھ يونٹس کے نمائندے جن ميں راولپنڈي سے ٹنچ بھاٹا، شمس آباد، اقبال ٹاؤن، سيٹلائٹ ٹاؤن کے يونٹس کے علاوہ جي نائن اسلام آباد کے يونٹ کے نمائندے اور ايم ڈبليو ايم کے فلاحي شعبہ خيرالعمل کے مرکزي مسئول برادر نثار فيضي نے شرکت کي ?

گيارہ بجے دن ميں تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا اور پھر مولانا فخرعباس علوي نے شرکاء کا شکريہ ادا کرتے ہوئے کہا: يہ خداوند کريم کي خصوصي عنايت ہے کہ اس نے ہميں نيک مقاصد کے حصول کي توفيق عنايت فرمائي ہے?

انہوں نے مجلس وحدت مسلمين پاکستان کو ملکي استحکام کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ ميں وحدت کے فروغ کے لئے مصروف عمل بتاتے ہوئے کہا : ہم شہيد قائد عارف حسين حسيني (رہ) کي فکر کو لے کر چل رہے ہيں جس ميں ہميں ضرور کاميابي ملے گي ?

انہوں نے اجلاس کے تمام يونٹس کے نمائندوں کے سوالات کا تفصيلي جواب ديتے ہوئے امام خميني رہ کي شخصيت اور امت مسلمہ کي وحدت کے حوالے اپ کي خدمات پر روشني ڈالي ?

قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس کے دوسرے سيشن ميں نماز ظہرين کے بعد باني انقلاب اسلامي جمہوريہ ايران حضرت امام خميني رضوان اللہ تعالي? عليہ کي برسي کي مناسبت سے تصاويري نمائش کا اہتمام بھي کيا گيا ہے ?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬