آيتالله حائري شيرازي :

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حوزہ علميہ قم ايران کے استاد اخلاق آيت الله محي الدين حائري شيرازي نے اسلامي تبليغات ا?فس قم ميں منعقدہ اخلاق مبلغان نشست ميں اس بيان کے ساتھ کہ مبلغيان دين اسلام کو تبليغي اخلاق تک پہوچنے کے لئے انبيا اور الھي اوليا کو اپنا سر مشق قرار دينا چاہيئے ، کہا : اس بات کي طرف توجہ رکھتے ہوئے کہ مبلغين دين اسلام کي مثال انبيا کي طرح ہے جو لوگوں کو تعليم ديتے ہيں اور ان کي ھدايت کرتے ہيں ، اسي وجہ سے ان کے اخلاق کي معلومات ضروري ہے ?
آيتالله حائري شيرازي نے اظہار کيا : انبيائے الھي پروردگار کے احکام کو ارادہ و قدرت کے ساتھ اس کي طرف سے معين کي گئي امور کو انجام ديتے ہيں اور ديني اقدار کے لئے ا?خري وقت تک کھرے رہتے ہيں ?
انہوں نے انبيا الھي کي ايک واضح نشاني مظلوموں و غريبوں کي مدد اور سامراجيت و ظالموں کو رسوا کرنا جانا ہے اور اظہار کيا : مبلغين کو چاہيئے کہ خدا کے اوليا سے سبق حاصل کريں تا کہ ظالموں و سامراج کي مخالف اور کمزور و مظلوموں کي طرفداري ان کے روح ميں سما جائے ?
حوزہ علميہ ميں اخلاق کے استاد نے بيان کيا : حضرت امام خميني (ره) اخلاق انبيا الھي کے روشن مصداق تھے اور مظلوم و غريبوں کے سامنے تواضع سے پيش ا?تے تھے اور ان کے مقام کو اعلي جانتے تھے ليکن ظالموں اور ستمگروں کے سامنے پوري طاقت کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اور اس کو رسوا کرتے تھے ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے