03 June 2012 - 19:53
خبر کا کوڈ: 4186
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے کہا کہ امام خميني جيسي تاريخ ساز ہستيوں کو دنيا محشر تک ياد رکھے گي ?
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کراچي ڈويژن، اماميہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان کراچي ڈويژن، ہيئت آئمہ مساجد و علمائے اماميہ پاکستان، ناصران امام فانڈيشن، اصغريہ آرگنائزيشن اور اماميہ آرگنائزيشن کي جانب سے مشترکہ طور پر بريٹو روڈ سولجر بازار ميں امام خميني ( رہ ) کي برسي کے سالانہ مرکزي پروگرام منعقد ہوا ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے اس پروگرام ميں خطاب کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامي ايران سيکولرازم، کميونزم اور کيپٹل ازم جيسے نظاموں کے خلاف بغاوت کا نام ہے ?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ دنيا کے تمام نظاموں نے دين وسياست ميں جدائي کا نظام پيش کيا تھا اور امام خميني (رہ ) اسي کے مقابل اسلام کا آفاقي نظام پيش کيا کہا : اگر دين سياست سے جدا ہو جائے تو بربريت اور ظلم پروان چڑھتا ہے?

حجت الاسلام ناصر عباس جعفري نے يہ کہتے ہوئے کہ تمام اسلامي ممالک خط امام خميني (رہ ) کو رول ماڈل قرار ديتے ہوئے اپني يہاں امريکي مداخلت کا نفوذ ختم کر سکتے ہيں کہا : امام خميني (رہ ) جيسي ہستياں تاريخ ساز ہوتي ہيں جن کا دنيا صدياں انتظار کرتي ہے اور جنھيں طلوع محشر تک ياد رکھا جائے گا?

ايم ڈبليو ايم پاکستان کي سپريم کونسل کے سربراہ اور بزرگ عالم دين حجت الاسلام شيخ حسن صلاح الدين نے اپنے خطاب ميں امت مسلمہ کے سلسلے رہبر کبير امام خميني (رہ ) کي خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : ايراني قوم کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ بھي مبارکباد کي مستحق ہے کہ اسے امام خميني (رہ ) جيسي ہستي ملي?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) نے مسلک و مکتب سے بالا تر ہو کر شرق سے غرب تک ہر جگہ مسلمانوں کے حقوق کے لئے موثر آواز بلند کي اور انہيں اپني صفوں ميں اتحاد اور اتفاق کو رواج دينے پر زور ديا کہا : رہبر کبيرانقلاب اسلامي ايران کا پيغام وحدت رہا ہے اور جس دن ہم نے وحدت کو اپنا شعار بنا ليا اس دن امريکہ اور اس کي حامي قوتوں کا ناپاک وجود ہميشہ کے لئے مٹ جائے گا?

آغا آفتاب حيدر جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ امام خميني (رہ) نے مسلک و مذہب سے ہٹ کر ہر جگہ اور ہر سطح پر ظلم کي مخالفت کي اور اسلامي اقدار کو عالمي سطح پر رواج دينے ميں بنيادي کردار ادا کيا ہے کہا : اسي بنياد پر دنيا کے تمام ازاد فکر انسان امام خميني (رہ) کو اپنا رھبر وپيشوا مانتے ہيں ?

متحدہ علماء محاذ کے رہنما مفتي اسلم نعيمي نے يہ کہتے ہوئے کہ امام خميني(رہ) کا پيغام وحدت کا پيغام ہے، لہذا ہميں فرقہ واريت سے دور رہنا ہے اور وحدت کي تبليغ کرني ہوگي کہا : اگر ہم نے ايسا کيا تو پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ پاکستان ميں شيعہ اور سني کا مسئلہ نہيں ہے بلکہ کچھ استعماري ايجنٹ ہيں جو امريکي اشاروں پر چلتے ہوئے اس ملک کو فرقہ واريت کي دلدل ميں دھکيلنا چاہتے ہيں تاکيد کي : ملت اسلاميہ اپنے اتحاد سے ان کي اس سازش کو ناکام بنائے گي?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬