
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹرکی ممبئی سے رپورٹ کے مطابق، 16 اكتوبرکے جمعہ کی نماز كےخطبات میں امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین الحاج سید احمد علی عابدی نے مومنین كوخطاب كرتے ہوئے اسلام كے اہم ركن امر بمعروف و نہی عن المنكر کی جانب توجہ دلائی اور بتایا كہ ان دو وظیفوں كو چھوڑ دینے والے انسان اور معاشرہ كا وہی حال ہوتا ہے جو كشتی میں بیٹھےہوئے ایك انسان كے سوراخ كرنے كی بناء پر پوری كشتی كے ڈوب جانے سے پیدا ہوتا ہے.
اپ نے کہا: سب كی ذمہ داری ہے كہ ان دو اسلامی احكام پر عمل كریں. اس سلسلے میں موصوف نے بیان كیا كہ ہماری ایك ذمہ داری یہ ہے كہ ہم بازار میں ملاوٹ كرنے والوں تك یہ بات پہنچائیں كہ اسلام میں ملاوٹ كرنا حرام ہے.
اپ نے کہا : بعض لوگ ملاوٹ كے ذریعہ لوگوں كی زندگیوں سے كھلواڑ كررہے ہیں اور پھر اس منفعت سے یہ كوشش كرتے ہیں كہ خمس و فطرہ وغیرہ نكالیں یا پھر قوم كے لئے نیك كام كرنا چاہتے ہیں جبكہ ہمیں یہ معلوم ہونا چاہیئے كہ اہلبیت اطہار علیہم السلام تك وہی رقم پہنچتی ہے جو پاك و صاف ہو اور صحیح و حلال طریقہ سے حاصل كی گئی ہے ورنہ قابل قبول نہیں، انما یتقبل اللہ من المتقین.
قبول اعمال كے لئے تقوی? ضروری ہے? ورنہ كوئی عمل قابل قبول نہیں