10 June 2012 - 16:11
خبر کا کوڈ: 4204
فونت
حجت الاسلام ناصرعباس جعفري :
رسا نيوزايجنسي - حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے عالمي سامراجيت خصوصا امريکہ و اسرائيل کو پاکستاني ترقي کا مخالف اور شيعہ نسل کشي حامي بيان کيا ?
راجہ ناصر عباس جعفري

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام ناصرعباس جعفري نے شيعہ جامع مسجد کرشن نگر اسلام پورہميں مومنين کي کثير تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اپنے وقت اور زمانے کو نہيں پہچانا ہے، وہ زمانے کے فتنوں اور سختيوں سے خود کو محفوظ نہں رکھ سکتا?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ مومن وقت اور حالات  کي معرفت رکھنے کي بناء پر زمانے ميں رونما ہونے والے بڑے سے بڑے حوادث سے نہيں گھبراتا اظھار کيا : اسي بنياد پر قران کريم اور روايتوں نے مومن کو سيسہ پلائي ہوئي ديوار کے مانند تعبير کيا ہے جو کفر و باطل کے معرکہ ميں باطل کو جھکا کر ہي دم ليتے ہيں ? 
 
جناب ناصرعباس جعفري نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ ہم ميں سے ہر کوئي امن پسند ہے اور ہميں دنيا ميں امن کي برقراري کے ليے اپنے دوست ، دشمن اور رہنما کي بہت اچھے طريقے سے شناخت کرنا ہو گي تاکيد کي : امريکہ، اسرائيل اور سعودي حکومت ، يہ وہ دشمن ہيں جو پاکستان، ملت مسلمان اور علي (ع) کے چاہنے والوں کو ترقي پاتا برداشت نہيں ديکھ سکتے ?

ايم ڈبليو ايم کے جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ ھمارا دشمن مضبوط بھي ہے اور منظم بھي تاکيد کي : ايک طرف امريکہ اور اسرائيل کي شکل ميں انسانيت کے دشمن موجود ہيں تو سامراجيت کي صورت ميں پاکستان کے وجود کو زمين سے مٹانے والے ہيں اور محبت محمد و آل محمد (ع)کو ختم کرنے والي سعودي عرب جيسي حکومت بھي ہے ?

انہوں نے پاکستان ميں ملت اسلاميہ کو داخلي طور پر کمزور کئے جانے کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : پاکستان کے دشمنوں  نے شيعہ اور بريلوي کو مدنظر رکھ کر لشکر بنائے? ايک خاص سوچ اور فکر کے تحت اسلام اور جہاد کے نام پر پاکستان، اور اسلام مخالف گروہوں کي تربيت کي ، جنہيں  پاکستان اور دنيا کے  لوگ طالبان کے نام سے جانتے ہيں?
انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ ان کي تربيت امريکہ نے کي اور آج يہ حالت زار ہے کہ يہ کرائے کے قاتل خريدے اور فروخت کئے جاتے ہيں کہا : پاکستان کے قيام اور تحفظ ميں شيعہ اور اہل سنت بريلوي برادران نے اہم کردار ادا کيا اور ہم اج بھي ہر طرح کي قربانياں دينے کو تيار ہيں ?

ايم ڈبليو ايم کے جنرل سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ ابتداء ہي ميں پاکستان مخالفين نے طاقت و قدرت کے تمام وسائل پر قبضہ کر ليا اور قرباني دينے والے حکومتي اور انتظامي امور سے الگ کر ديئے گئے تاکيد کي :  يہ سلسلہ آج بھي جاري ہے کہ اگر ايک بريلوي پاکستان کا وزير مذہبي امور بن جائے تو جيل ميں بھيج ديا جاتا ہے?

انہوں نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ پاکستان ميں شيعہ اور بريلوي برادران کو کمزور بنانا پاکستان کي قدرتي دفاعي لائن کو ختم کرنے کے مترادف ہے کيونکہ شيعوں اور بريلويوں کا پاکستان دشمن سے کوئي تعلق نہيں کہا : پاکستان ميں جوانوں کي بيداري کا وقت  ہے? دشمن اس قوم سے جوان چھين رہا ہے? جوانوں کے کردار پر حملہ کيا جا رہا ہے? وہ جوان جو قرآن و اہل بيت عليھم السلام سے زندگي کے اصول ليتے تھے، ان کو دشمن بدکردار بنانے کے ليے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے? ہميں اپنے جوانوں کو دشمنوں کے ہاتھوں سے بچانا ہے? 

انہوں نے پاکستان ميں اہل تشيع کي تعداد پانچ کروڑبتاتے ہوئے کہا : ايم ڈبليو ايم پاکستان کے نام سے چلنے والي بيداري کا جو سلسلہ پاراچنار کے مظلوموں کي آواز پر لبيک کہنے کے ليے شروع ہوا تھا? بھکر، ڈي آئي خان، کوئٹہ، کراچي اور گلگت و بلتستان کے مظلوموں کے زخموں پر مرحم رکھتے ہوئے آج ملت پاکستان کے مظلوموں کے لئے روشني کي ايک کرن بن چکي ہے?

ايم ڈبليوايم کے جنرل سکريٹري نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ يکم جولائي کو کردار امام حسين عليہ سلام اور سيرت جناب سيدہ زينب سلام اللہ عليہا نبھاتے ہوئے مرد و زن، بچے اور بوڑھے شريک ہوں گے کہا : لاہور مينار پاکستان ميں غيرت مند اور محب وطن پاکستانيوں کا اجتماع دشمنوں کو مايوس کرے گا? قرآن و سنت کانفرنس ملت مظلوم کے منظم اور متحد ہو کر کاميابي کے راستے پر چلنے کا دن ہو گا?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬