کوئٹہ کے امام جمعہ :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، شھر کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے نماز جمعہ کے خطبہ ميں صداقت اور سچائي پر تاکيد کرتے ہوئے کہا : جھوٹ قرآن و سنت اورمعصومين (ع ) کي تعليمات کي رو سے گناہ کبيرہ ميں سے ہے?
انہوں نے حضرت امام حسن عسکري (ع ) کي فرمائشات کي ائينے ميں يہ بيان کرتے ہوئے کہ جھوٹ تمام برائيوں کي چابھي ہے کہا : مولائے کائنات نے نہج البلاغہ ميں فرمايا : جُعلت الْخَبائثَ فِي بيتٍ وَ جعَل مِفتاحَه الکِذب باتقوي? ؛ تمام برائياں ايک گھر ميں بند ہيں اور اس کي چابھي جھوٹ ہے لھذا انسان جھوٹ سے پرہيزکرے ?
ايم ڈبليو ايم کے سرگرم رکن نے حضرت بي بي زينب سلام اللہ عليہا کي شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : کربلا کے مقاصد اور اہداف کو دنيا تک پہنچانے ميں امام سجاد عليہ السلام اور بي بي زينب سلام اللہ عليہا کا کردار بے مثال ہے ?
انہوں نے جامعہ اسلاميہ مفتاح العلوم کے باہر ہونے والے بم دھماکے کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا : دشمنان دين قتل و غارت گري کے ذريعے مسلمانوں ميں انتشار پھيلانے کي کوشش کر رہے ہيں اور مسلمانوں کو آپس ميں دست و گريباں کرنے کي خطرناک سازشوں ميں مصروف ہيں?
سيد ہاشم موسوي نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ مسلمانوں کے اپسي اختلافات سے دشمنان دين، شيطاني قوتيں اور عالمي سامراجي طاقتوں فائدہ اٹھاتي ہيں کہا : مسلمانوں کو موجودہ صورتحال ميں بہت زيادہ ہوشيار اور بيدار رہنے کي ضرورت ہے?
انہوں نے قتل و غارت گري دشمنان اسلام اور شيطاني قوتوں کا شيوہ بتاتے ہوئے کہا : قبائليت کے حد سے زيادہ فروغ اسلام اور مسلمانوں ميں انتشار کا باعث ہے لہذا تمام قبائل انسان کي پہچان اور شناخت کي حد تک محدود رہيں توبہتر ہے ?
جناب ہاشم موسوي نے مزيد کہا : بعض عناصر دانستہ يا نادانستہ طور پر قوم کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہيں جنہيں قوم ھرگز معاف نہيں کرسکتي ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے