حوزه علميہ بحرين کے استاد :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، بحريني عالم دين اور حوزه علميہ نجف اشرف کے استاد ، آيت الله شيخ محمد سند نے اپنے ايک پيغام ميں مطالبہ کيا کہ عوام ال خليفہ کے دئے ہوئے دھوکہ ميں نہ ائيں اور اپنے مطالبات واعتراضات کو تمام مطالبات کے تکميل ہونے تک جاري وساري رکھيں ?
انہوں نے تاکيد کي : نڈر اور بہادر بحرينيوں سے ھماري درخواست ہے کہ حالات کي بہتري اور ماحول کي سازگاري کے بہانے ال خليفہ حکومت کے دئے ہوئے وعدوں پر کان نہ دھريں کيوں کہ يہ نظام حکومت ، قتل وغارت گري ، نواميس کي حتک حرمت ، مقدسات کي توھين کے بعد اخري سانسں لے رہا ہے اور اب يہ اس طرح کے وعدوں کے ذريعہ عوام کے عزم وارادے کو سست کرنے کے درپہ ہيں تاکہ ايک بار پھراپنے قدرت ہاتھوں ميں ليکر بحرين کي نابودي وبربادي کا پروگرام بنا سکيں ?
آيت الله سند نے مزيد کہا : ميں اس خاندان کے فاسد اور پست مطالبات ماننے کي بہ نسبت سبھي کو متنبہ کرتا ہوں اور اپ تمام بہادر عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ان ظاکم حکام کے مقابل قيام کريں اور ھرگز موقع نہ ديں کہ اپ کي تقدير سے کھلواڑ کرسکيں ?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے