16 June 2012 - 18:16
خبر کا کوڈ: 4224
فونت
رسا نيوزايجنسي – حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کي شہادت کے موقع پر بغداد اورحلہ ميں دھشت گردانہ حملے کے نتيجے ميں 50 سے زائد زائرين شہيد اور متعدد زخمي ہوئے ?
عراق بم بلاسٹ

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کي شہادت کے سلسلے ميں عراق ميں منعقدہ مجالس اور جلسے جلوسوں کو دہشت گردي نشانہ بنايا گيا جس ميں کافي زائرين شھيد ہوگئے ?

اطلاعات کے مطابق حضرت امام موسي کاظم عليہ السلام کے زائرين کے راستے ميں بم دھماکے کے نتيجے ميں 9 افراد جبکہ بغداد کے ديگر دھماکوں ميں مزيد 9 افراد شہيد اور 37 افراد زخمي ہوئے ہيں اور جنوبي شہر حلہ ميں بھي بم دھماکے کے نتيجے ميں 20 افراد شہيد جبکہ 32 افراد زخمي ہوگئے ہيں?

کربلائے معلي ميں کار بم دھماکے کے نتيجے ميں 4 افراد جبکہ شہر بلد ميں 3 افراد شہيد ہوگئے ہيں?

عراق کے مختلف علاقے کربلا ، بغداد اور حلہ ميں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں ميں ميں دہشتگردانہ کاروائيوں ميں پچاس افراد جاں بحق اور ايک سو سے زائد افراد کے زخمي ہونے کي خبر ہے ?

حلہ ميں دو کار بم دھماکے کے نتيجے ميں بيس افراد جان بحق اور اڑتيس زخمي ہوئے جبکہ بغداد ميں پانچ دہشتگردانہ کار بم دھماکوں ميں اٹھائيس افراد جاں بحق اور ستر زخمي ہوئے ہيں?

عراقي پوليس کے مطابق ابھي تک کسي گروہ يا فرد نے ان بم دھماکوں کي ذمہ داري نہيں لي ہے? ادھر عراقي پوليس کے مطابق کاظمين کے روضے کے راستے ميں نصب شدہ پانچ بموں کا پتہ لگاکر انہيں ناکارہ بناديا گيا ہے?

ياد رہے پچيس رجب کوفرزند رسول اللہ صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم حضرت امام موسي? کاظم کي شہادت کا دن ہے? اس دن دسيوں لاکھ عراقي اور ديگر ملکوں کے زائرين کاظمين جاتے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬