27 August 2016 - 19:01
خبر کا کوڈ: 422864
فونت
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل کا سیدعلیاں کے مقام پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام راجا ناصر عباس جعفری اپنے دو روزہ خصوصی دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سیدعلیاں کے مقام پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کی آمد کے موقع پر اہل تشیع نوجوان انتہائی پرجوش ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک موٹرسائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا، جو کہ امام بارگاہ یلہ شاہ سے برآمد ہوکر ڈیرہ سٹی کے مختلف علاقوں سے گزر کر امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کا مقصد شہریوں میں قائد وحدت کے دورے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کے باوجود ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

سینکڑوں نوجوان بوقت دو بجے سی آر بی سی چوک پر حجت الاسلام راجا ناصر عباس کا موٹر سائیکل ریلی کی صورت میں استقبال کریں گے اور جلوس کی صورت میں پنڈال تک تشریف لائینگے۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬