30 August 2016 - 19:09
خبر کا کوڈ: 422916
فونت
آج جمعیت علماء پاکستان کے سابق مرکزی رہنما علامہ احمد علی قصوری کو آہوں اورسسکیوں کیساتھ قصور کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
احمد علی قصوری

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکز اہلسنت کے امیر معروف عالم دین، جمعیت علماء پاکستان اور تحریک منہاج القرآن کے سابق مرکزی رہنما علامہ احمد علی قصوری ۷۰ سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔

احمد علی قصوری نے تحریک ختم نبوت، تحریک نظام مصطفی، تحریک ناموس رسالت اور ملکی سطح پر تمام تحریکوں میں پیش پیش رہے اور کئی بار قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ساری عمر دین متین، نظریہ پاکستان،دوقومی نظریہ اور فکر اقبال کے فروغ کیلئے کام کرتے رہے۔

وہ معروف روحانی شخصیت علامہ پیر علاؤالدین گیلانی کے بیعت اور بصیر پور شریف اور جامعہ نعیمیہ کے فاضل تھے۔

آج جمعیت علماء پاکستان کے سابق مرکزی رہنما علامہ احمد علی قصوری کو آہوں اورسسکیوں کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ میں میں تمام مکاتب فکر اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ علامہ پیر محمد محب اللہ نوری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں جسٹس (ر) خواجہ محمد شریف، سابق صدر پاکستان اور نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین جسٹس (ر) محمد رفیق اختر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ احمد حسان، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید، سیکرٹیری نظریہ پاکستان شاہد رشید، سابق جسٹس نذیر غازی، علامہ محمد راغب حسین نعیمی، پیر میاں محمد حنفی سیفی شامل تھے ۔

اور اسی طرح علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، محمد ضیاء الحق نقشبندی، علامہ غلام محمد سیالوی، مفتی محمد خان قادری، علامہ پیر منیر احمد یوسفی، شیخ الحدیث حافظ عبدالستار سعیدی، فرید پراچہ، علامہ نیاز حسین نقوی، علامہ رضائے مصطفی نقشبندی، میر محمد آصف اکبر، علامہ غلام نصیر الدین نصیر، علامہ خلیل الرحمن قادری، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد عمران اور دیگر نے حاصل کی جبکہ دوسری نماز جنازہ قصور شہر میں ادا کی گئی جس میں بھی ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی راہنماؤں اور دانشوار حضرات کا کہنا تھا : علامہ احمد علی قصوری نے ساری عمر دین اسلام کی خدمت کرتے ہوئے بسر کی، ان کی اسلام اور پاکستان کیلئے لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کے ایصال ثواب کیلئے کل بروز بدھ بعداز نماز ظہر جامع مسجد غوثیہ ایوبیہ مارکیٹ مسلم ٹاؤن لاہور میں رسم قل منعقد کی جائے گی۔

راہنماؤں کا کہنا تھا کہ علامہ احمد علی قصوری نے ہمیشہ باطل کے ایوانوں میں کلمہ حق کی آواز بلند کی اور جابر بادشاہوں کے دربار میں جاکر بھی جہاد اکبر کرتے رہے۔

آپ نے پسماندگان میں ۲ صاحبزادے اور ۴ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬