
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ میں ایک کار بم دھماکے میں دسیوں لوگوں کے جان بحق و زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
سومریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ پیر کی شام کو بغداد کے مرکز میں واقع الکرادہ کے علاقے میں ہوا جس کے نتیجے میں چونتیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
اس دھماکے کے نتیجے میں پندرہ سے زائد گاڑیوں اور متعدد دکانوں کو آگ لگ گئی اور کافی نقصان ہوا۔ دھماکے کے بعد، سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
خبری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ جون کے مہینے میں بھی الکرادہ کے علاقے میں بم دھماکے میں تین سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ (۹۸۸/ا/۹۴۰)
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے