
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن سادات کالونی (انچولی) یونٹ اور دستہ امامیہ کی جانب سے یوم عرفہ کا انعقاد کیا گیا ۔
دعا عرفہ کے ساتھ یوم شہادت حضرت مسلم بن عقیل (ع) کی مناسبت سے عزاداروں نے سفیر کربلا کی مظلومیت پر آنسوں کے ساتھ پرسہ دیا ۔
دعائے روز عرفہ و مجلس عزا کا انعقاد مسجد خیرالعمل انچولی سوسائٹی میں کیا گیا تھا ۔
دعائے عرفہ کی تلاوت آغا سید مبشر حیدر زیدی نے کی، اس موقع پر مجلس عزا سے خطاب مولانا سید علی افضال رضوی نے کیا، دعائے روز عرفہ و مجلس عزا میں مومنین و مومنات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔/۹۸۸/الف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے