
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس روز کثیر تعداد میں زائرین حرم امیر المومنین (ع) میں زیارت کی غرض سے آئے ہوئے تھے ۔
اس موقع پر جنرل سیکٹری نے اس پرمسرت دن کی نبست سے امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ اور مراجع عظام اور علما کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ۔
اور اس پرمسرت موقع پر اس عظیم الشان صحن کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کو کامیابی سے تعبیر کیا۔
اس مرحلے کی مساحت ۷ ہزار مربع میٹر ہے جو زائرین کرام کی عبادت اور آرام کی غرض سے اب دستیاب ہے ۔
تقریب افتتاح میں حرم کے تمام سربراہان ،کنسٹرکشن کمپنی الکوثر کے اراکین اور دیگر زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔/۹۴۰/۹۸۹/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے