
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیرالمومنین (ع) میں قائم شعبہ امور دینیہ نے حرم امیرالمومنین (ع) کے خادمین کے لئے ایک دینی لیکچر کا اہتمام کیا ۔
اس لیکچر کا اہتمام خادمین اور خادمات کے لئے کیا گیا جس سے حوزہ کے معروف عالم دین حجت الاسلام علامہ سید جعفر حکیم نے خطاب کیا ۔
حرم امیرالمومنین (ع) کی طرف سے اس لیکچر کا مقصد خادمین کے علمی معیار کو بلند کرنا تھا ۔
اس لیکچر کا اہتمام حرم امیرالمومنین (ع) کے اندر موجود مدرسہ غرویہ میں کیا گیا ۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے