رھبرمعظم انقلاب نے ايراني حکام اوراسلامي ممالک کے سفيروں سے خطاب ميں :

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ، قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے عيد بعثت پيغمبر اعظم صل اللہ عليہ و آلہ و سلم کے موقع پر پر اسلامي نظام کے حکام اور اسلامي ممالک کے سفيروں سے ملاقات ميں تاکيد کي : نور بعثت کي بے شمار کرنوں ميں سے دو کي آج انساني معاشرے کو اشد ضرورت ہے? ايک ہے فکر و تدبر کا برانگيختہ ہونا اور دوسرے تہذيب اخلاق?
عيد بعثت کے موقع پر پير کے روز اسلامي نظام کے اعلي عہديداروں، تہران ميں متعين اسلامي ممالک کے سفيروں اور شہداء کے لواحقين سے خطاب ميں قائد انقلاب اسلامي نے ملت ايران اور امت اسلاميہ کو اس عيد سعيد کي مبارکباد پيش کي اور فرمايا : دين محمدي کي جانب قوموں کي نشاط انگيز رغبت سے ثابت ہوتا ہے کہ طويل تجربات کے بعد قوموں کو اس حقيقت کا ادراک ہو گيا ہے کہ مشرق و مغرب کے مادي مکاتب فکر انساني ضرورتوں کي تکميل سے قاصر اور بے سود ہيں اور صرف بعثت کي تعليمات سے ہي بني آدم کو حقيقي سعادت و پيشرفت نصيب ہو سکتي ہے?
آپ نے بعثت کي دو اہم ترين تعليمات يعني فکر و تدبر اور تزکيہ نفس سے انساني معاشرے کي دوري کو مشکلات کا بنيادي سبب قرار ديا اور فرمايا : اخلاقي انحطاط اور پستي سے انسانوں کي نجات بعثت پيغمبر کا نصب العين ہے اور اگر اس ميں کاميابي مل جاتي ہے تو قوموں کي تمام اہم مشکلات کے ازالے کا راستہ ہموار ہو جائے گا?
قائد انقلاب اسلامي کے بقول فکر و تدبر کي قوت کو حرکت ميں لانا انبيائے الہي کي بعثت کا دوسرا بنيادي ہدف ہے آپ نے فرمايا : آج انساني معاشرے کو غور و فکر کرنے اور ان مشکلات کي جڑوں کو تلاش کرنے کي شديد ضرورت ہے جنہوں نے قوموں کو اپنے حصار ميں مقيد کر رکھا ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے علاقے کے بعض ممالک ميں تسلط پسند طاقتوں کے آشکارا مظالم اور مہلک کارروائيوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا : عالمي استبدادي طاقتوں کے سياہ نقطہ نگاہ کے مطابق انسان کي کوئي قدر و وقعت نہيں ہے، چنانچہ مغربي ممالک کے اقتصادي بحران کے قضيئے ميں پوري دنيا گواہ ہے کہ تسلط پسند طاقتيں صرف سرمايہ دارانہ نظام کے تحت کام کرنے والے بينکوں اور کمپنيوں کي مشکلات کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہيں، عوامي مشکلات کي انہيں کوئي فکر نہيں ہے?
آپ نے قوموں کو ان حقائق کا بغور جائزہ لينے کي ايک بار پھر دعوت ديتے ہوئے فرمايا : ان تمام مشکلات کي جڑ دنيا پر حکمفرما تسلط پسندانہ نظام اور دنيا کے ملکوں کي "تسلط پسند اور تسلط کا شکار ممالک کے درميان تقسيم بندي" ہے اور اس مشکل سے نجات کا واحد راستہ يہ ہے کہ تسلط کے شکار ممالک بے عملي کا سلسلہ ختم کرکے خود کو اس پوزيشن سے باہر نکاليں?
قائد انقلاب اسلامي نے علاقے کي قوموں کے انقلابوں کو ان کے اصلي راستے سے منحرف کرنے اور انہيں سبوتاژ کرنے کے لئے استعماري طاقتوں کي بلا وقفہ کوششوں کا حوالہ ديا اور فرمايا : قوميں فکر و خرد کے خداداد خزانے کي مدد سے اور نصرت الہي کے وعدوں کے تعلق سے حسن ظن کے ساتھ اپنے پاؤں پر کھڑي ہو جائيں اور تسلط پسند طاقتوں کے سامنے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپني تقدير کا فيصلہ خود کريں?
آپ نے عظيم الشان ملت ايران کے وقار و اقتدار کو استقامت و مزاحمت کے نماياں ثمرات قرار ديا اور اسلامي جمہوريہ کي دشمني ميں عالمي استکباري طاقتوں کي باہمي ساز باز کا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا : گزشتہ تينتيس سال کے دوران ذي فہم ايراني قوم اور ہمارے ملک کو تمام عالمي طاقتوں نے اپني سازشوں کي آماجگاہ بنائے رکھا تا کہ وہ ديگر اقوام کي نگاہ ميں استقامت و پيشرفت کا نمونہ اور آئيڈيل نہ بن جائے ليکن استعماري طاقتوں کي ملت ايران کو ميدان سے خارج کرنے کي تمام تر کوششيں فضل پروردگار سے اس بار بھي ناکام اور بے سود ثابت ہوں گي?
قائد انقلاب اسلامي نے حرکت، مجاہدت اور بے خوفي کے ساتھ خطرات سے مقابلے کو نصرت الہي کے وعدے کے ايفاء کي شرط قرار ديا اور قرآني آيات کي روشني ميں فرمايا : فتح کے وعدے کے ايفاء کے لئے صرف مومن ہونا ہي کافي نہيں بلکہ مجاہدت اور صبر و استقامت بھي ضروري ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے اسلامي نظام کے دشمنوں کو مخاطب کرکے فرمايا : آپ مجاہد و صابر ملت ايران کے خلاف اپنے ناکام تجربات سے عبرت ليجئے اور ياد رکھئے کہ اس قوم کے مقابل تکبر، اپني قوت کے بارے ميں مغالطے اور بيجا مطالبات سے آپ کو کچھ بھي حاصل ہونے والا نہيں ہے جس نے قرآن سے استقامت و اتحاد کا سبق ليا ہے اور جو خود شناسي کي منزل تک پہنچ چکي ہے?
قائد انقلاب اسلامي نے شيعہ و سني فرقوں کو ايک دوسرے سے ہراساں کرنے کي دشمنان اسلامي کي منصوبہ بندي کا حوالہ ديا اور اتحاد کو عالم اسلام کي اہم ترين ضرورت بتايا? آپ نے بعض عناصر کي جانب سے جاري تفرقہ انگيزي کي کوششوں کي شديد مذمت کرتے ہوئے فرمايا : ايسے عناصر جو اسلام کو نہيں مانتے اور جنہيں تشيع اور تسنن کي کوئي تميز بھي نہيں ہے استعماري ممالک کي انٹيليجنس ايجنسيوں کے اشارے پر تفرقہ و منافرت کا بيج بوتے اور تشويشناک لہجے ميں مذہب تشيع کا دائرہ بڑھنے کي بات کرتے ہيں?
قائد انقلاب اسلامي نے مسلمان قوموں سے دانشمندانہ روش اختيار کرنے اور اتحاد و استقامت کي سفارش کرتے ہوئے يہ اميد ظاہر کي کہ عنايت خداوندي سے ملت اسلاميہ اپنے دشمنوں پر غالب آئے گي اور بعثت رسول اعظم کے اہداف پورے ہوں گے?
نشست ميں صدر مملکت، پارليمنٹ اسپيکر، عدليہ کے سربراہ اور تشخيص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ بھي تشريف فرما تھے? نشست کے آغاز ميں صدر محمود احمدي نژاد نے عيد بعثت پيغمبر کي مبارکباد ديتے ہوئے کہا کہ انسانيت کو دوسرے کسي بھي دور کي نسبت عصر حاضر ميں الہي تعليمات اور بعثت کے پيغامات کي زيادہ ضرورت ہے?
صدر احمدي نژاد نے انساني معاشرے کي ضرورتوں کے ادراک و تکميل ميں مادي طاقتوں کي ناتواني اور بے بضاعتي کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اللہ کے بابرکت وعدوں کے مطابق اور قوموں کي بيداري و پائيداري کے نتيجے ميں استکباري طاقتوں اور صيہونيوں کي بساط يقيني طور پر لپيٹ دي جائے گي اور انسانيت کي پيشرفت و سعادت اور امن و سکون کا باب وا ہوگا?
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے