01 November 2016 - 21:43
خبر کا کوڈ: 424194
فونت
امریکی صدر باراک اوباما نے ایٹمی بمبار طیاروں کو جدید ترین ایٹم بموں سے لیس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جدید ترین ایٹم بمو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور روس کشیدگی میں اضافے کے بعد صدر باراک اوباما نے امریکی فضائیہ کے بمبار طیاروں کو ڈیجیٹل ٹارگٹنگ سسٹم کے حامل ایٹم بموں سے لیس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اس بارے میں بتایا ہے کہ موجود سسٹم فرسودہ اور ناکار ہوتے جا رہے ہیں لہذا ہمارے لیے اپنے بمبار طیاروں کو ڈیجیٹل ٹارگٹنگ سسٹم سے لیس کرنا ضروری ہے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ پینٹاگون نے ریڈار کی رینج میں نہ آنے والے بی ٹو بمبار طیاروں کو بھی جدید ترین تباہ کن بموں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی ٹو بمبار طیارے سن انیس سو اسی میں بنائے گئے تھے اور سن دوہزار پچاس تک یہ طیارے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بی ٹو بمبار طیاروں کو جدید ترین ایل آر ایس او اور بی سکسٹی ون قسم کے بموں سے لیس کیا جائے گا اور اس کے لیے مجموعی طور پر انتیس ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
captcha
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬