
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ علامہ اقبال نے برطانوی سامراج سے آزاد جس وطن کا خواب دیکھا تھا، آج اسے امریکی سامراج کی غلامی میں دھکیل دیا گیا۔
انہوں نے کہا : اقبال دین اور سیاست کو الگ نہیں سمجھتے تھے، مگر آج اسے الگ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
جنوبی کوریا میں فکر اقبال اور آج کا پاکستان کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا : جولوگ بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیتے ہیں وہ فکر اقبال سے روگردانی اور دو قومی نظریے کی نفی کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ نوجوان علامہ محمد اقبالؒ کے شاہین اور پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں، علامہ محمد اقبالؒ کے تخلیقی جواہر پاروں سے نظر یاتی قوت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے بانی پاکستان کی قیادت میں برصغیر کی تاریخ اور جغرافیہ بدل کر رکھ دیا، پاکستان کا نوجوان باصلاحیت اور پر عزم ہے، نوجوانوں کے ہوتے ہوئے پاکستان کو جدید ترقی کے دھارے سے کوئی قوت باہر نہیں رکھ سکتی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/