
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی شہر فلوجہ میں ۲ کاربم دھماکوں کے نتیجے میں ۸ افراد جان بحق و جبکہ ۲۰ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
عراقی پولیس کے مطابق عراقی شہرفلوجہ کی دو مختلف چیک پوسٹوں کو کار بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا۔
جس میں ۸ افراد جاں بحق ہوگئے، یہ بم دھماکے شہر کے وسطی علاقوں میں کئے گئے۔ واقعہ کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔
گزشہ سال جون میں سرکاری فوج کا داعش سےشہر کا قبضہ حاصل کرنے کےبعد دہشتگردی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے